ممبئی میں این آئی اے کی بڑی کارروائی، ناگپاڑا، بھنڈی بازار سمیت 20 مقامات پر چھاپہ ماری



ممبئی میں این آئی اے کی بڑی کارروائی، ناگپاڑا، بھنڈی بازار سمیت 20 مقامات پر چھاپہ ماری 


انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم سے تعلق رکھنے والے منشیات فروشوں، حوالا رکھنے والے اور شارپ شوٹرز کی جائیدادوں پر چھاپہ مار کارروائی 




ممبئی : 9 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) معلوم ہوا ہے کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے سلسلے میں ممبئی میں تقریباً 20 مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ این آئی اے نے پیر کی صبح کارروائی شروع کی۔ 


این آئی اے کے ذریعے بھینڈی بازار، ناگپاڑا، گوریگاؤں، ممبرا، بھیونڈی، سانتا کروز میں کل 20 مقامات پر چھاپے مارے گئے ہیں۔ یہ چھاپے داؤد ابراہیم سے تعلق رکھنے والے منشیات فروشوں، حوالا رکھنے والے اور شارپ شوٹرز کی جائیدادوں پر مارے گئے۔ اب سب کی نظریں اس پر لگی ہوئی ہیں کہ اس کارروائی سے این آئی اے کیا راز افشاں کرتی ہیں ۔

میڈیا ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق داؤد ابراہیم اور اس کے ساتھیوں پر فروری میں قومی تحقیقاتی ایجنسی نے فرد جرم عائد کی تھی۔ اس کے بعد سے این آئی اے کو مسلسل اسکی جائیدادوں پر کارروائی کرتے دیکھا گیا ہے۔ آج کا عمل بھی اسی کی ایک کڑی ہے۔ 


 ذرائع کے مطابق داؤد گینگ ممبئی میں دوبارہ متحرک ہو گیا۔ این آئی اے کو اطلاع ملی تھی کہ وہ ملک کے کچھ اہم لوگوں کو زخمی یا قتل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ این آئی اے نے اس اطلاع کی بنیاد پر آج کی کارروائی کی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے