رمضان المبارک میں بھی عوامی خدمات جاری رکھنے کا عزم، این سی پی بھون پر تمام ونگ و سیل کے عہدیداران کی میٹنگ، کئی تجاویز پر تبادلہ خیال


رمضان المبارک میں بھی عوامی خدمات جاری رکھنے کا عزم، 

این سی پی بھون پر تمام ونگ و سیل کے عہدیداران کی میٹنگ، کئی تجاویز پر تبادلہ خیال 



مالیگاؤں : یکم اپریل (پریس ریلیز) رمضان المبارک کے مقدس ایام شروع ہورہے ہیں اور شہر میں عوامی و فلاحی کاموں کی انجام دہی میں اپنا تعاون پیش کریں ۔اسی طرح تمام ونگ و سیل کے عہدیداران اپنے اپنے علاقوں میں وارڈ کی عوام کو بنیاد سہولیات کیلئے مدد کرتے رہیں ۔اسطرح کے جملوں کا اظہار آصف شیخ رشید نے آج مالیگاؤں ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر دفتر پر منعقدہ میٹنگ میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ جس طرح ہماری سیاسی و سماجی خدمات عام دنوں میں جاری تھی بالکل اسی طرح رمضان المبارک میں بھی اپنی خدمات جاری رکھیں ۔دن کے علاوہ رات میں بھی وارڈ کی عوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں ۔
آصف شیخ نے شرکاء میٹنگ سے کہا کہ این سی پی کی مقبولیت سے شہر کی دیگری سیاسی پارٹیوں میں خوف کا ماحول بنا ہوا ہے اور وہ 12 نومبر معاملہ میں سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن وہ ناکام ہونگے کیونکہ شہریان جانتے ہیں کہ کون سیاست کررہا ہے اور کون کام کررہا ہے ۔آصف شیخ نے تمام ونگ و سیل کے ذمہ داروں سے گزارش کی کہ وہ اپنی سیاسی و سماجی خدمات جاری رکھیں ۔اس  میٹنگ میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے اعجاز عمر، اسلم انصاری ،عقیل انصاری ،ریاض علی ،یاسمین سید ،شریف منصوری، رئیس عثمانی ،مظفر غازی وغیرہ موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے