خاتون سوسائٹی کی صدر کے سانحہ ارتحال پر رائل کالج میں تعزیتی نشست، مقررین و حاضرین نے نمناک آنکھوں سے مرحومہ کے اخلاق حسنہ کو یاد کیا
مالیگاؤں :16 اپریل (پریس ریلیز) مالیگاؤں کے تعلیمی حلقوں میں یہ خبر انتہائی دلخراش اور اور دل سوز تھی کہ خاتون ایجوکیشنل سوسائٹی کی صدر و قائد محترمہ محمودہ پروین عبدالمطلب شیخ صاحبہ 12 اپریل 2022 بروز منگل کی شب اس جہان آب و گل سے کوچ کر گئی اس سانحہ ارتحال پر خاتون ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر انصرام جاری جملہ تعلیمی اداروں کی جانب سے ایک تعزیتی نششت آج مورخہ ١٦ اپریل بروز سنیچر کو رائل کالج آف فارمیسی میں منعقد کی گئی جس مرحومہ کے افراد خانہ سے مشیرہ پروین عبدالمطلب و رضوان احمد و ریحان عبدالمطلب شیخ وغیرہ نے بہ نفس نفیس شرکت کیں۔
اس تقریب میں اپنے صدارتی خطاب میں رکن سوسائٹی جناب عبدالرحیم سر نے مرحومہ کے متعلق ماضی کے دریچوں سے چند یادیں گوش گزار کیں اور بتایا کہ مرحوم عبدالمطلب شیخ صاحب کی بے پناہ کامیابی کے پس پردہ مرحومہ محمودہ پروین کا زبردست ہاتھ رہا ہے دیگر مقررین نے بھی موصوفہ کی تعلیمی و تعمیری خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ ادارے کے قیام سے لے کر اب تک اس کا مرکز ومحور رہی ہے۔سادہ صفات، درد مند دل، دمکتے و مسکراتے چہرے کے حوالے سے خاتون سوسائٹی کے جملہ اداروں کے دائرہ کار کو وسیع سے وسیع تر کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی رہیں۔
خاتون سوسائٹی کے قیام سے لے کر اپنی زندگی کے اختتام تک آپ کی قابل تحسین اور صد ستائش قربانی درخشندہ ورق ہے۔ مرحومہ کے افراد خانہ کی جانب سے رضوان عبدالمطلب شیخ صاحب نے تعزیتی نشست کے انعقاد پر اسٹاف کا شکریہ ادا کیا اور پر نم آنکھوں اور رنجیدہ دل کے ساتھ اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
اس تقریب سے الامین یونانی میڈیکل کالج کے پرنسپل سلیم سر رآئل کالج کے پرنسپل طارق دیشمکھ سر، پرنسپل رائل یونیودسل اسکول کے ظہیر سرالحراء اسکول کے مشتاقِ سر، مدر عائشہ پری پرائمری اسکول سے زاہد انور سر، مدرعائشہ اردو ہائی اسکول کے گلاب پنجاری سر، اے ایم بی ایڈ کالج کے پرنسپل مجیب سر کے رکن سوسائٹی صابر خان صاحب وغیرہ نے تاثرات پیش کیا ساتھ ہی تمام تعلیمی اداروں کی جانب سے عزیز اعجاز سر نے اپنے تحریر کردہ تعزیت نامہ کی خواندگی بھی کیں راشد اختر سر کی دعا پر اس تعزیتی نششت کا اختتام عمل میں آیا جس میں ادارے کے سینکڑوں ملازمین نے بھی شرکت کرکے ادارے کی نگراں و سرپرست کو سچی و پکی خراج تحسین پیش کیں۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com