کارخانہ دار کا اغواء کر 28 ہزار روپے کی لوٹ ، ایک گرفتار ، منا انٹر پرائزز سے 21 لاکھ روپے کی چوری ؛ بڑھتے جرائم سے مالیگاؤں کے باشندے پریشان


کارخانہ دار کا اغواء کر 28 ہزار روپے کی لوٹ ، ایک گرفتار ، منا انٹر پرائزز سے 21 لاکھ روپے کی چوری ؛  بڑھتے جرائم سے مالیگاؤں کے باشندے پریشان



مالیگاؤں : 9 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میں بڑھتے جرائم سے شہریان پریشان ہیں۔ لوٹ مار کی واردات روز بروز بڑھتی جا رہی ہیں۔ جس سے شہریوں میں خوف کی فضا پیدا ہو گئی ہے۔  شہر میں گزشتہ دو روز میں دو تاجروں کو لوٹ لیا گیا۔  ایک پاور لوم کارخانہ دار اغوا کرتے ہوئے اور 28 ہزار لوٹ لیا گیا ہے ۔

دوسرا واقعہ میں منا انٹر پرائزز گیراج ڈیلر کی آفس سے 21 لاکھ روپے کی نقدی چوری کر لی گئی۔  پولیس نے پہلے کیس میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور دوسرے کیس میں ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ اس سلسلے میں عائشہ نگر اور مالیگاؤں سٹی پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔  

معلوم ہوا ہے کہ پہلے واقعہ میں لوم کارخانہ دار اعجاز احمد خورشید احمد (52، ساکن اسلام پورہ) اپنی موٹر سائیکل پر آرہا تھا کہ راستے میں اعجاز کو پانچ ملزمان نے اغوا کر لیا اور چاقو کی نوک پر اعجاز احمد کی جیب سے تین ہزار روپے نقد اور اے۔  ٹی۔  ایم۔  کے ذریعے 25,000 نقد رقم نکلوائی گئی۔ اغوا کئے گئے اعجاز احمد کو لوٹنے کے بعد شہر کی 60 فٹ سڑک پر دوبارہ چھوڑ دیا گیا۔  یہ واقعہ 7 مارچ کو پیش آیا اور اس نے مشتبہ افراد کے خلاف عائشہ نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ اس سلسلے میں ندیم احمد شکیل احمد (22، ساکن ابوبکر صدیقی نگر، مالیگاؤں) کو پولس نے آج بروز بدھ 9 مارچ کی صبح گرفتار کیا ۔  پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی دیگر ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں ہتھکڑیاں لگائیں گے ۔

 دوسرے معاملے میں جمیل احمد شیخ عبداللہ (45، ساکن آزاد نگر) نے شکایت درج کرائی ہے۔ انہوں نے شکایت میں بتایا کہ انکی ملکیت والی منا انٹر پرائزز گیرج میں نامعلوم چور تالے توڑ کر لاکر سے 21 لاکھ 13 ہزار 630 روپے کی نقدی چوری کر کے لے گئے۔  یہ واقعہ 4 مارچ کو پیش آیا تھا اور اس کا کوئی سراغ نہیں لگ رہا تھا۔ آخر کار جمیل احمد نے مالیگاؤں سٹی پولس اسٹیشن جاکر نامعلوم چوروں کے خلاف شکایت درج کرائی۔ اس معاملے میں پولیس سب انسپکٹر شیلے پاٹل تحقیقات کر رہے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے