آصف بھائی اطمینان رکھیں اور بنکر بھی مطمئن رہیں، ہم بجلی سبسیڈی بحال کررہے ہیں :اجیت پوار نائب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار و وزیر ٹیکسٹائل اسلم شیخ سے فون پر آصف شیخ کی تفصیلی گفتگو


آصف بھائی اطمینان رکھیں اور بنکر بھی مطمئن رہیں، ہم بجلی سبسیڈی بحال کررہے ہیں :اجیت پوار 


نائب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار و وزیر ٹیکسٹائل اسلم شیخ سے فون پر آصف شیخ کی تفصیلی گفتگو 



مالیگاؤں : 15 مارچ (پریس ریلیز) بجلیاں سبسیڈی لوگ لیکر بنکروں میں جہاں تشویش کا ماحول ہے وہیں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید مسلسل متعلقہ وزارت کے رابطے میں ہیں اور آج اس ضمن میں آصف شیخ نے علی الصبح ساڑھے سات بجے وزیر مالیات اجیت پوار سے فون پر بجلی سبسیڈی کے متعلق گفتگو کی اور اسے بحال کرنے کا مطالبہ کیا ۔آصف سے اجیت پوار نے کہا کہ آپ بنکروں کو بتائیں کہ وہ اطمینان رکھیں ۔سرکار ٹھوس اقدامات کررہی ہیں ۔اجیت پوار نے شیخ آصف سے دوران گفتگو کہا کہ مہاراشٹر کے بنکروں کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہم نے بجلی سبسیڈی کو بجٹ میں شامل کرلیا ہے ۔انہوں نے مالیگاؤں، دھولیہ، بھیونڈی اور دیگر شہروں کے بنکروں سے اطمینان رکھنے کی اپیل کی ۔اسطرح کی معلومات آج آصف شیخ نے بذات خود دی ۔انہوں نے کہا کہ وزیر ٹیکسٹائل اسلم شیخ سے بھی گفتگو ہوئی اور ان سے بھی یہ مطالبہ دہرایا گیا کہ وہ بجلی سبسیڈی کے لئے اپنا تعاون پیش کریں اور بنکروں کو راحت پہنچائیں ۔اسلم شیخ نے کہا کہ اجیت پوار سے بات ہورہی ہے اور جلد ہی ایک اچھا فیصلہ لیا جائے گا ۔

پاورلوم صنعت کو بحرانی کا سامنا اس وقت کرنا پڑ رہا ہے جب بجلی سبسیڈی ختم کردی گئی ہے ۔ایسے میں مہاراشٹر لے پاورلوم مراکز سے آواز بلند ہونا شروع ہوگئی جس کے سبب گزشتہ کل مہاراشٹر اسمبلیاں میں ابو عاصم اعظمی و دیگر ایم ایل ایز کے سوال کا جواب دیتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار نے کہا کہ ریاستی حکومت مثبت فیصلہ لے گی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے