گرو وار وارڈ میں سیاسی دادا گیری برداشت نہیں کی جائے گی ، جنکا گھر شیشے کا ہو، وہ دوسروں کے گھر پتھر نہیں مارا کرتے ، شیخ آصف کا اپوزیشن کو انتباہ
میئر طاہرہ شیخ و شیخ رشید کے فنڈ سے امن پورہ میں خالد بن ولید شادی ہال کا پروقار افتتاح
مالیگاؤں : 4 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) جنکا گھر کانچ کا ہوتا ہے وہ دوسروں کے گھر پر پتھر نہیں مارا کرتے اس لئے انہیں پہلے اپنا گریبان جھانکنا چاہیے، اسطرح کا مشورہ آصف شیخ نے اپوزیشن سیاسی جماعتوں کو دیا ۔موصوف امن پورہ میں واقع حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے نام سے منسوب گارڈن میں شادی ہال کے افتتاح کے موقع پر خطاب کررہے تھے ۔یہاں شیخ آصف نے کہا کہ کچھ سیاسی افراد این سی پی کے ورکروں کو دھمکی دے رہے ہیں، انہیں ڈرایا جارہا ہے جو قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا ۔
ایاز سیٹھ کی صدارت میں منعقدہ تقریب افتتاح سے تقریر کرتے ہوئے آصف شیخ نے کہا کہ میں خاموش ہوں تو اسکا مطلب یہ نہیں کہ ہم کچھ کرنا نہیں جانتے ۔انہوں نے کہا کہ اب بہت ہوگیا، اب اگر ہمارے ایک بھی ورکر کو دھمکیاں دی گئیں اور اپوزیشن نے اپنا لہجہ نہیں سدھارا تو پھر انجام برا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ میں حالات پر نظر رکھ رہا ہوں اگر ہمارے درمیان کوئی آتا ہے تو پھر اسکا پروگرام فائنل کردیا جاتا ہے ۔آصف شیخ کا لہجہ اپوزیشن کیلئے تلخ رہا ۔انہوں نے اپوزیشن کے کارپوریٹروں کو انتباہ دیا ہے کہ سنھبل جاؤ ورنہ راشٹروادی کی آندھی میں بہہ جاؤ گے ۔موصوف نے کہا کہ این سی پی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے اپوزیشن کے چہروں پر خوف نمودار ہے، انکے چہرے سے خوشی غائب ہوگئی ہیں ۔
آصف شیخ نے کہا کہ گرووار وارڈ امن پورہ کے نوجوانوں ، بزرگوں کا مطالبہ تھا کہ خالد بن ولید گارڈن کھنڈر ہوگیا ہے یہاں شادی ہال تعمیر ہوجائے اور اس لئے میں نے میئر طاہرہ شیخ اور شیخ رشید کے خصوصی فنڈ اور جدوجہد سے اس کام کو مکمل کروایا اور آج اسکا افتتاح کیا گیا جس سے وارڈ کی عوام خوش ہیں ۔شیخ آصف نے کہا کہ آج شہر کی سیاست میں اپوزیشن کی تمام جماعتیں عوامی و فلاحی کاموں اور قیادت میں ناکام ہوچکی ہیں صرف تنہا راشٹروادی کانگریس پارٹی عوامی و فلاحی کاموں کیساتھ ساتھ تعمیری کاموں کو انجام دے رہی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہم اللہ رب العزت کی ذات اعلیٰ سے مطمئن ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ آنے والے کارپوریشن چناؤ میں مالیگاؤں کارپوریشن پر راشٹروادی کا میئر بنے گا اور اکثریت ہمیں ہی حاصل ہوگی ۔
شیخ آصف نے کہا کہ سابقہ دور میں مالیگاؤں میں فساد ہوا تھا جسکا فائدہ جنتا دل نے اٹھا کر 35 سیٹیں حاصل کی تھی لیکن ہم تعمیری کاموں کی بنیاد پر 50 سیٹوں پر کامیاب حاصل کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ اگر عوام نے اقتدار دیا تو شہر میں تعمیری کاموں کا جال بچھا دیا جائے گا اور عوام دیکھے گی کہ شہر میں کس طرح تیز رفتاری سے کام ہوتا ہے ۔اس موقع پر ایاز سیٹھ، سلیم پلاسٹک والا،رفیق شیخ افضل ، تراب سیٹھ، ناصر پلاسٹک والا، ریاض علی، عبدالاحد ممبر، رئیس عثمانی، نثار راشن والا، نعیم مرزا،الطاف کرانہ والا، یوتھ آیئکون فاؤنڈیشن کے صدر و اراکین سمیت وارڈ کی سرکردہ سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات موجود تھیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com