معلمی دنیا کا سب سے مقدس شعبہ، معلم کی بدولت قومیں ترقی کرتی ہیں، اساتذہ وقت کی پابندی، حسن اخلاق و خوش گفتار بنے مالیگاؤں ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج میں پر وقار تقریب اعتراف خدمات برائے سبکدوش معلمین و معلمات کا انعقاد


معلمی دنیا کا سب سے مقدس شعبہ، معلم کی بدولت قومیں ترقی کرتی ہیں، اساتذہ وقت کی پابندی، حسن اخلاق و خوش گفتار بنے 


مالیگاؤں ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج میں پر وقار تقریب اعتراف خدمات برائے سبکدوش معلمین و معلمات کا انعقاد 


مالیگاؤں : 29 مارچ (پریس ریلیز) وقت کی پابندی، حسن اخلاق، خوش گفتاری اور ڈسپلن اساتذہ کی شخصیت کو نکھارتا ہے اور یہ تمام عادتیں طلباء و طالبات میں منتقل ہوتی ہیں تو پھر ہمیں اچھی اور بااخلاق قوم میسر ہوتی ہیں ۔اسی لئے ہمیں اپنا محاسبہ کرنا ضروری ہے اور وقت کے ساتھ بہتر تبدیلی لانا ضروری ہے ۔اسطرح کے معنی خیز جملوں کا اظہار انجمن معین الطلباء کے چیئرمین اسحاق سیٹھ زری والا نے کیا ۔

موصوف نے الوداعی تقریب کے صدارتی خطبہ سے اپنی مخاطبت میں سبکدوش اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا اور انہیں نیک خواہشات پیش کی ۔اس سے قبل تقریب وداع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا جمال عارف ندوی نے کہا کہ پیشہ درس و تدریس تمام پیشوں میں سب سے مقدس پیشہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ آپ صل اللہ علیہ وسلم کو دنیا میں معلم بنا کر بھیجا گیا اور آپ نے ہی دنیا کو علم کے نور سے آراستہ کیا ۔جمال عارف ندوی نے کہا کہ معلم اپنے علم سے نسلوں کو روشناس کراتا ہے ۔مدرس و معلم کی بدولت قومیں ترقی کرتی ہیں ۔معلم کی قدر و عزت میں کوئی کمی نہ کی جائے اور معلم بھی حضور اکرم صل اللہ علیہ وسلم کے احکامات پر چلنے کی پوری پوری کوشش کریں۔

تقریب اعتراف خدمات کا آغاز فرقان عابد سر کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔جبکہ تعارف و گل پیشی بختیار آصف سر نے انجام دیئے ۔ہیڈ ماسٹر زاہد حسین سر، ظفر عقیل سر اور اشفاق جعفر سر نے آئے ہوئے مہمانان کا گل پیش کر استقبال کیا ۔ رفعت آپا جمیل عبداللہ سر اور لائبریرین شکیل احمد کے متعلق تاثرات پیش کرتے ہوئے ظفر عقیل سر نے انہیں مبارکباد و نیک خواہشات پیش کی ۔

اس تقریب میں صاحبان اعزاز میں رفعت آپا، جمیل عبداللہ سر، شکیل لائبریرین کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین و سپاس گزاری کیلئے جونیئر کالج کے استاد عتیقی عامر سر، سہیل سر اور فاطمہ آپا کی جانب سے سپاس نامہ پیش کیا گیا ۔اسی طرح مالیگاؤں ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج میں جاری پینشن فنڈ اسکیم کی جانب سے ہیڈ ماسٹر زاہد حسین سر کے ہاتھوں تینوں صاحبان اعزاز کی خدمت میں 50-50 ہزار روپے کا چیک اور اسٹاف ممبران کی جانب سے ٹی ٹیبل اور کرسیوں کا سیٹ بطور تحفہ پیش کیا گیا ۔

صاحبان اعزاز کی جانب سے سپر وائزر رفعت آپا نے اپنی سروس کے حسین لمحات و تجربات سامعین کے گوش و گزار کیا ۔موصوفہ نے چیئرمین انجمن معین الطلباء، اراکین، اسٹاف ممبران، نان ٹیچنگ اسٹاف کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر رکن انجمن راشد برکتی، ظفر عابد سر نے بھی اپنے گران قدر خیالات کا اظہار کیا اور سبکدوش ہونے والے اساتذہ و لائبریرین کے متعلق یادگار لمحات کو بطور سبق یاد کیا ۔
سبکدوش معلمین و معلمات کے دوست و احباب و رشتہ داروں کی جانب سے بھی تحائف پیش کئے گئے ۔کثیر تعداد میں سابق و موجودہ اساتذہ کرام و معلمات موجود تھیں ۔قریشی مختار سر کی جانب سے فیروز حسین بادشاہ سر کے ہاتھوں چیئرمین، سیکرٹری، اراکین اور ہیڈ ماسٹر زاہد حسین سر کو شال کا نذرانہ پیش کیا گیا ۔فنکشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے 7 ویں آور 8ویں جماعت کی طالبات نے استقبالیہ گیت پیش کیا ۔پروگرام کی نظامت اسکول ہٰذا کی فعال معلمہ صدیقی مریم نے ادا کئے جبکہ رسم شکریہ سپر وائزر اشفاق جعفر سر نے انجام دیا ۔ظہرانہ کے بعد پروگرام کا اختتام عمل میں آیا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے