ہم نے چناؤ میں کامیابی کے بعد کبھی عوام کو دھوکہ نہیں دیا ، تعمیری کاموں سے رمضان پورہ و دیانہ کا نقشہ بدل دیا جائے گا: شیخ آصف
عقیل انصاری فرینڈ سرکل و ماجد سیٹھ چمڑے والا گروپ کی وارڈ نمبر دو میں راشٹروادی رابطہ آفس کا افتتاح
مالیگاؤں : 6 مارچ (پریس ریلیز) راشٹروادی کانگریس پارٹی کو اکثریت ملے گی یہ اللہ کی ذات سے امید ہے اور رمضان پورہ کی عوام کے تعاون سے توقع بھی ہیں اور اگر یہاں کی عوام نے این سی پی کے پینل کو مکمل اکثریت سے کامیاب کروایا تو یقیناً رمضان پورہ و دیانہ کا نقشہ بدل دینگے ۔اس پورے علاقے میں تعمیری کاموں کا جال بچھا دیا جائے گا ۔اسطرح کے جملوں کا اظہار راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ضلعی صدر آصف شیخ نے کیا ۔موصوف گزشتہ روز رمضان پورہ وارڈ نمبر دو میں مسجد عمر فاروق بالے سیٹھ کمپاؤنڈ کے پاس این سی پی رابطہ آفس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ میں عقیل انصاری فرینڈ سرکل و ماجد سیٹھ چمڑے والا گروپ کی جانب سے جاری عوامی و فلاحی سرگرمیوں اور وارڈ میں سماجی کاموں کو مزید تیز کرنے کی غرض سے رابطہ آفس کا افتتاح کرنے کیلئے آیا ہوں لیکن یہاں تو عوام کا جم غفیر دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے جیسے ایک بہت بڑا عوامی جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا ہو ۔ شیخ آصف نے کہا کہ شیخ رشید کی سرپرستی میں راشٹروادی کانگریس پارٹی شہر بھر میں تعمیری کاموں کو انجام دیگی کیوں کہ ہم کام کرنے والے ہیں ۔ہم نے چن کر آنے کے بعد عوام کو دھوکہ نہیں دیا اور نہ ہی ہمارے ورکروں و کارپوریٹروں نے کام میں کوتاہی کی ہے ۔
شیخ آصف نے کہا کہ اس وارڈ میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کی جائے گی ۔کارپوریشن کے ساتھ ساتھ ریاستی حکومت سے خصوصی فنڈ لاکر وارڈ کی تعمیر و ترقی کی جائے گی ۔شیخ آصف نے عقیل انصاری اور ماجد سیٹھ چمڑے والے کی عوامی و سماجی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے شہر میں سیاسی تبدیلی کا نعرہ دیا ۔خیال رہے کہ وارڈ نمبر دو میں عقیل انصاری و ماجد چمڑے والا سمیت سیکڑوں افراد نے گزشتہ دو ماہ قبل راشٹروادی کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور دونوں ہی افراد گزشتہ پانچ سال سے عوام کے کاموں میں مصروف ہیں ۔سماجی خدمات کیساتھ ساتھ سیاسی و ملی طور پر بھی عقیل انصاری و ماجد چمڑے والا عوام کے بیچ رہے رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ عوام اپنے مسائل کے حل کیلئے ان سے رابطہ بڑھا رہی ہیں اسی کو دیکھتے ہوئے وارڈ میں راشٹروادی رابطہ آفس کا افتتاح کیا گیا ۔اس سے قبل عبدالخالق میموریل سوسائٹی کی جانب سے ووٹر لسٹ میں نام شامل کرنے ،کورونا ویکسن لگوانے و دیگر مسائل پر مختلف خصوصی کیمپ کا انعقاد کیا گیا اور ایسی ہی عوامی و فلاحی سرگرمیاں اب بھی جاری ہیں ۔اس موقع پر وارڈ کی تعلیمی سماجی شخصیات کے علاوہ سیاسی افراد کثیر تعداد میں موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com