چالیسگاؤں روڈ پر دردناک سڑک حادثہ ، 4 ہلاک ، 15 زخمی


چالیسگاؤں روڈ پر دردناک سڑک حادثہ ، 4 افراد ہلاک ، 15 زخمی، نجی اسپتال میں زخمیوں کا علاج جاری 
 


 مالیگاؤں : 6 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں ۔ چالیسگاؤں ہائی وے پر درد ناک سڑک حادثہ میں تقریبا چار افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 15 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق مالیگاؤں سے متصل چندن پوری دیہات میں جاری کھنڈراؤ جترا میں چالیسگاؤں سے آئے زائرین مالیگاؤں سے واپسی پر چالیس گاؤں روڈ پر گیگاؤں نامی دیہات کے پاس حادثہ کا شکار ہوگئے ۔اس حادثے میں چار افراد کی جائے حادثہ پر پی فوت ہوجانے کی اطلاع ملی جبکہ تادم تحریر 15 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ مسافرین ٹیمپو میں سوار ہوکر اپنے گھروں کو لوٹ رہے تھے کہ اچانک ٹیمپو کو پیچھے سے نامعلوم گاڑی نے زور دار ٹکر دی جس کے سبب ٹیمپو پلٹ گیا۔ زخمیوں کو مقامی لوگوں کی مدد سے مالیگاؤں کے قریب ایک پرائیویٹ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے۔


 مالیگاؤں چالسگاؤں روڈ پر ایک خوفناک حادثہ پیش آیا۔ یہ واقعہ مالیگاؤں کے گیگاؤں دیہات کے قریب پیش آیا۔ معلوم ہوا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب عقیدت مندوں کو لے جانے والی گاڑی کو پیچھے سے نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی۔ حادثے میں چار افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ 15 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ تمام متاثرین چالیسگاؤں تعلقہ کے رہنے والے تھے اور کھندے راؤ کیلئے جترا کیلئے مالیگاؤں سے متصل چندن پوری آئے تھے۔ درشن کے بعد واپسی پر راستے میں حادثہ پیش آیا۔ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی میں 30 افراد سوار تھے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے چار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ متاثرین کا تعلق جلگاؤں ضلع کے چالیس گاوں تعلقہ کے منڈکھیڑا گاؤں سے ہے۔


 اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ اس کے بعد پولیس نے جام ٹریفک کو ہموار کر دیا ہے۔ چنانچہ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی کو سڑک سے ہٹا دیا گیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے