کرناٹک کی بہادر مسلم طالبہ مسکان خان کی 15 مارچ کو مالیگاؤں آمد و شہری استقبالیہ ، آصف شیخ کی پریس کانفرنس


کرناٹک کی بہادر مسلم طالبہ مسکان خان کی 15 مارچ کو مالیگاؤں آمد و شہری استقبالیہ ، آصف شیخ کی پریس کانفرنس


مالیگاؤں : 8 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے آج یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ گزشتہ ماہ 8 فروری کو کرناٹک کی بہادر مسلم طالبہ مسکان خان نے فرقہ پرستوں کے بیچ ببانگ دہل ہوکر نعرہ تکبیر کی صدا حق بلند کی اور ملک بھر میں پیغام شجاعت پہنچایا جسکی ہر کسی نے تعریف کی ۔ملک بھر سے جہاں مسکان خان کی بہادری پر اسے خراج تحسین پیش کیا گیا وہیں مالیگاؤں کارپوریشن میں میئر طاہرہ شیخ کی صدارت منعقدہ جنرل بورڈ میٹنگ میں اردو گھر کی سرکاری عمارت کو مسکان خان کے نام سے منسوب کردیا گیا ۔اس طرح کی معلومات اردو میڈیا سینٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے سابق رکن اسمبلی و انسانیت بچاؤ سنگھرش سمیتی کے کنوینر آصف شیخ نے دی ۔

یہاں شیخ آصف نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مسکان خان کی بہادری پر ہم نے مسکان اور اسکے والد حسین خان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی اور مالیگاؤں شہر کے اردو گھر کی معلومات فراہم کی جس پر انہوں نے شہریان مالیگاؤں کا شکریہ ادا کیا ۔آصف شیخ نے بتایا کہ ابھی دو روز قبل مسکان کے والد حسین خان سے ہم نے بات کرتے ہوئے انہیں مالیگاؤں آنے کی دعوت دی جسے مسکان خان اور انکے والد نے قبول کرلیا ۔اور وہ 15 مارچ کو مالیگاؤں شہر تشریف لارہے ہیں ۔شیخ آصف نے سلسلہ کلام جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ اس پروگرام کی صدارت میونسپل میئر طاہرہ شیخ رشید کرینگی ۔پروگرام کی جگہ، وقت جلد ہی مشورہ کرتے ہوئے طئے کی جائے گی ۔

شیخ آصف نے کہا کہ مسکان خان کو لانے کا مقصد یہ ہے کہ وہ مسلم طالبات اور خواتین کو شجاعت کا پیغام دے سکے اور مسکان کی بہادری کا اعتراف شہریان مالیگاؤں کرینگے ۔مسکان کا استقبال شہر کی خواتین اور طالبات کریں گے ۔شیخ آصف نے کہا کہ مسکان کو شہری سطح پر استقبالیہ بھی دیا جارہا ہے ۔پروگرام کی تفصیلات جلد ہی میڈیا کے ذریعے ظاہر کردی جائے گی ۔اس پریس کانفرنس میں اسلم انصاری، شکیل بیگ ،رئیس عثمانی ،ندیم پھنی والا ،منان بیگ، ایڈوکیٹ ہدایت اللہ، انصاری عاصم راکی، نعیم مرزا، شفیق باکسر سمیت انسانیت بچاؤ سنگھرش سمیتی کے ارکان موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے