ٹی ای ٹی امتحان میں گھوٹالہ : ہری داس ٹھول کون ہے؟ جسے پریتش دیشمکھ نے 20 لاکھ روپے دیئے؟ عدالت میں پولس کا دعویٰ


ٹی ای ٹی امتحان میں گھوٹالہ : ہری داس ٹھول کون ہے؟ جسے پریتش دیشمکھ نے 20 لاکھ روپے دیئے؟ عدالت میں پولس کا دعویٰ،


 ملزمان کو 11 مارچ تک پولس تحویل ،ٹی ای ٹی امتحان بدعنوانی کے معاملہ میں نیا موڑ 




پونہ : 9 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) ٹیچر اہلیتی ٹیسٹ (ٹی ای ٹی امتحان اسکام) میں نااہل امیدواروں نے امتحان پاس کروانے کیلئے ایجنٹ کا استعمال کیا اور ان ایجنٹوں نے امیدواروں سے بھاری رقم وصول کی۔ یہ سب محکمہ تعلیم کے ایک آفیسر اور پرائیویٹ کمپنی و ایجنٹ کی ملی بھگت سے طئے کیا گیا ۔اسطرح کا انکشاف سائبر پولس کی تحقیقات میں سامنے آیا ہے ۔یہ بات بھی پتہ چلی ہے کہ جی اے سافٹ ویئر ٹیکنالوجیز کے پریتیش دیشمکھ نے اپنے والد کے بینک اکاؤنٹ سے اشون کمار اور محکمہ تعلیم کے مشیر ابھیشیک ساوریکر کے اکاؤنٹ میں رقم بھیجی تھی۔ 

 اس کے علاوہ 14 مئی 2019 کو پریتش دیش مکھ نے ہری داس جنباجی ٹھول کے اکاؤنٹ میں 20 لاکھ روپے بھیجے تھے۔ سائبر پولیس (پونے سائبر پولیس) مجرم کی شناخت کیلئے تیز رفتاری سے تحقیقات کر رہی ہے۔

پریتیش مکھ، سورنجیت پاٹل اور سوپنل پاٹل عرف پاٹل راجپوت کی پولیس حراست ختم ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔ یہاں پولیس نے عدالت میں معلومات دیتے ہوئے (شیواجی نگر کورٹ پونہ ) کو بتایا کہ نیلیش شینڈے، انکش ہرکل، سوپنل پاٹل نے 2018 اور 2019 میں مختلف اوقات میں پریتش دیشمکھ کے اکاؤنٹ میں کل 10 لاکھ 78 ہزار روپے بھیجے تھے۔ 

 پریتش دیشمکھ نے 24 اکتوبر 2018 کو ابھیشیک ساوریکر کو 49,000 روپے بھیجے تھے۔ اس کے علاوہ ان کے والد دلیپ دیش مکھ نے 17 اپریل 2018 کو ایک لاکھ روپے بھیجے تھے۔ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ دلیپ دیشمکھ نے 10 ستمبر 2018 کو جی اے سافٹ ویئر کے ڈائریکٹر اشون کمار کے بینک اکاؤنٹ میں ایک لاکھ روپے بھیجے تھے۔ پریتش مکھ نے 14 مئی 2019 کو ہری داس جنباجی ٹھول کو 20 لاکھ روپے بھیجے ہیں۔

سائبر پولیس اس بات کی جانچ کر رہی ہے کہ اصل مجرم کون ہے اور دیشمکھ نے اسے اتنی رقم کیوں بھیجی؟ قصوروار کون ہیں؟ یہ واضح ہونے کے بعد یہ سارے معاملے میں نیا موڑ آنے کا امکان ہے۔ جانچ کے لیے عدالت نے پریتیش دیشمکھ سمیت تین افراد کی پولس حراست میں 11 مارچ تک توسیع کر دی ہے۔ پولیس کمشنر امیتابھ گپتا ، معاون کمشنر پونہ سائبر پولس رویندر شیسوے، ایڈیشنل کمشنر رام ناتھ پوکلے اور سائبر اینڈ اکنامک کرائم برانچ کی ڈپٹی کمشنر بھاگیہ شری نوٹاکے کی رہنمائی میں مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے