راشٹروادی کانگریس پارٹی کی مقبولیت سے اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ، این سی پی سوشل میڈیا ٹیم کی میٹنگ سے مقررین کا خطاب


راشٹروادی کانگریس پارٹی کی مقبولیت سے اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ، این سی پی سوشل میڈیا ٹیم کی میٹنگ سے مقررین کا خطاب


حزب اختلاف سیاسی جماعتوں کے پاس کوئی تعمیری مدعا نہیں، صرف گمراہی پھیلا کر سیاسی الو سیدھا کرنے کی سازش 


چار 4 فروری کے اجلاس عام میں 12 نومبر تشدد معاملہ اور عید گاہ جاگنگ ٹریک معاملہ میں سنسنی خیز انکشافات کئے جائیں گے :شیخ آصف



مالیگاؤں : 31 جنوری (پریس ریلیز) مالیگاﺅں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت سے اپوزیشن پارٹیاں بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہیں ۔رات ہو یا پھر دن نکلے ہر وقت راشٹروادی کانگریس پارٹی کے لیڈران کو بدنام کرنے کیلئے اپوزیشن پارٹیاں منصوبہ بند کررہی ہے اور جھوٹ کا سہارا لیکر عوام کو گمراہ کررہی ہیں ۔اس لئے اب ہمیں اپوزیشن ہر سوال کا تیکھا جواب دینا ہے ۔سیاسی اصولوں کے ساتھ ہمیں تیار رہنا ہوگا اور موجودہ آمدار و انکے حواری مواری کے کچے چھٹے عوام کی عدالت میں پیش کرنا ضروری ہوگا ۔اسطرح کے جملوں کا اظہار راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید نے نور باغ میں منعقدہ سوشل میڈیا ٹیم کی مشرکہ میٹنگ سے کیا ۔

 شیخ آصف نے کہا کہ 12 نومبر معاملہ میں بھی شہریان کو گمراہ کیا جارہا ہے ۔موجودہ ایم ایل اے مفتی اسماعیل عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں ۔اسی طرح انہوں نے کہا کہ عید گاہ جاگنگ ٹریک کے معاملے میں ایم ایل اے مفتی اسماعیل کی خفیہ کارکردگی اور ناکام سیاسی رہنمائی کا بھی پول کھول جمعہ کے جلسہ عام میں کیا جائے گا ۔شیخ آصف نے سوشل میڈیا ٹیم کو کچھ خاص ہدایات دیتے ہوئے  اپوزیشن سیاسی پارٹیوں کی کارکردگی پر ہر طرح سے گھیرنے کا ہنر قانون کے مطابق بتایا ۔انہوں نے کہا کہ راشٹروادی کانگریس پارٹی کی کارکردگی شہر بھر کی عوام کے دلوں میں جگہ بنا چکی ہے اب ہمیں اپنے تعمیری کاموں کو عوام کے بیچ پہچانا ضروری ہے ۔شیخ آصف نے کہا کہ اس سے قبل چھگن بھجبل کی جانب سے پانچ کروڑ فنڈ ملا ۔اسی طرح ابھی دس کروڑ روپے کا فنڈ اجیت دادا پوار سے لایا گیا ۔اسکے علاوہ مزید 15 کروڑ کا فنڈ چند روز میں حاصل کیا جائے گا جسکا پرپوزول داخلی کیا گیا ہے اسی طرح ہل اسٹیشن اور پالی ٹیکنک کالج کیلئے 20 کروڑ روپے لایا جائے گا ۔انہوں نے کہا کارپوریشن الیکشن میں ہمارے سامنے کتنا ہی بڑا گٹھ بندھن بن جائے ہمیں لڑیں گے اور کامیابی بھی حاصل کریں گے ۔شیخ آصف نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس کوئی تعمیری مدعا نہیں ہے اس لئے وہ عوام کو جھوٹ بول کر گمراہ کررہے ہیں ۔
اس موقع پر رئیس عثمانی نے کہا کہ مفتی اسماعیل کے خیمے میں شخصیت پرستیوں ہے ۔انہیں کام کرنے کا سلیقہ نہیں ہے اور مفتی اسماعیل عوامی رابطہ میں ناکام ہوچکے ہیں ۔رئیس عثمانی نے کہا کہ گزشتہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے مفتی اسماعیل اب بھی ناکام ہوگئے ہیں ۔اس لئے ہمارے پاس موقع ہے کہ ہمارے عوام کی خدمت کریں۔ شیخ آصف کے کاموں کو عوام تک پہنچانا چاہئے اور راشٹروادی کو کامیاب کروانے کیلئے جدوجہد کریں ۔اس میٹنگ میں شکیل بیگ، شفیق باکسر ،رئیس عثمانی، رئیس ستارہ، عقیل انصاری، پپو قریشی ،ریاض علی ،غازی مظفر، عادل پٹھان وغیرہ شریک تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے