دادا صاحب پھالکے ایوارڈ 2022 : جنوبی ہند کے سپر اسٹار الو ارجن کی 'پشپا' سال کی بہترین فلم کیلئے منتخب ، رنویر سنگھ بہترین اداکار، کریتی سینن بہترین اداکارہ

دادا صاحب پھالکے ایوارڈ 2022  : جنوبی ہند کے سپر اسٹار الو ارجن کی 'پشپا'  سال کی بہترین فلم کیلئے منتخب ، رنویر سنگھ بہترین اداکار، کریتی سینن بہترین اداکارہ 

ممبئی : 22 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) دادا صاحب پھالکے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2022 اتوار کو ممبئی میں منعقد ہوا۔  جنوبی ہند کے سپر اسٹار الو ارجن کی بلاک بسٹر ہٹ فلم 'پشپا دی رائز' نے سال کی بہترین فلم کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا ۔ اسی طرح شیر شاہ بھی بہترین فلم تھی۔اسکے لئے رنویر سنگھ کو  بہترین اداکار کا ایوارڈ بھی دیا گیا ہے۔  اداکارہ کریتی سینن کو 'ممی' میں ان کے کردار کے لیے بہترین اداکارہ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

دادا صاحب پھالکے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں رادھیکا مدن، روینہ ٹنڈن، منوج باجپائی، آہان شیٹی، کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔  یہاں ٹی وی سیریل ۔ویب سیریز اور فلم و ڈراما کے مختلف زمروں میں ایوارڈز کا اعلان کیا گیا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے