نشاط گزلس ہائی اسکول میں جشن جمہوریہ و رسم پرچم کشائی بدست ہیڈ مسٹریس رحمانی فرزانہ میڈم


نشاط گزلس ہائی اسکول میں جشن جمہوریہ و رسم پرچم کشائی بدست ہیڈ مسٹریس رحمانی فرزانہ میڈم 


خوف آفت سے کہاں دل میں ریا آئے گی 
بات سچی ہے جو وہ لب پہ سدا آئے گی 

مالیگاؤں :26 جنوری (پریس ریلیز) ملک ہندوستان اپنی رنگا رنگ تہذیب کے لئے مشہورِ ہے یہ وہ سر زمین ہے جس نے اپنے دامن میں ہر رنگ و نسل کے لوگوں کو اپنا مکین بنایا ہے، کیا خوب نظارہ ہوتا قومی تہواروں کا ان دنوں کہ ملک کی گلّی اور دلی دونوں سجی دھجی ہوتی ہیں. کورنا مہاماری میں یوں محسوس ہورہا تھا کہ یہ بھی تہواروں کی صدی روٹھنے کو ہے۔ لیکن جس طرح امسال اسکولوں میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا قابلِ تقدیس ہے، جس کا ایک خوبصورت نظارہ نشاط گزلس پری پرائمری و پرائمری اینڈ ھائی اسکول میں جشن جمہوریہ کے نام کر ملک کے دستور کی سالمیت، اور ملک کے آئین کے پاسباں اور محافظ ہونے کا ثبوت دیا اس موقع پر رسم پرچم کشائی ہیڈ مسٹریس رحمانی فرزانہ میڈم کے دست مبارک سے ہوئی جس میں اسکول انتظامیہ کے فعال اراکین میں مولانا نثار احمد صاحب، الحاج محمد عارف محمد عباس صاحب، نہال احمد میکو اشفاق احمد رحمانی اور لقمان نثار صاحبان بنفس نفیس موجود رہے، اس مختصر سی تقریب میں اسکول ہذا کی ایک فعال معلمہ محترمہ شہناز عبدالقیوم صاحبہ کو اعتراف خدمات کے نام نشانِ تشکر ایوارڈ سے نوازا گیا. جشن جمہوریہ کے اس بہترین  پروگرام میں قومی گیت، استقبالیہ گیت کے ساتھ ساتھ مختلف زبانوں میں تقاریر پیش کی گئیں. نہایت خوبصورت پیشکش پر اساتذہ اور جملہ انتظامیہ نے طالبات کو نقد انعام و اکرام سے نوازا بعد از طالبات کو شیرینی تقسیم کی گئی رسم شکریہ جناب منصور سر نے ادا کیا اور اس نہایت کامیاب پروگرام کی نظامت جناب امتیاز رفیق سر نے بحسن خوبی انجام دی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے