مہاراشٹر کے 70 ایم ایل ایز اور 13 وزراء کورونا پازیٹو ، کابینہ کی میٹنگ ملتوی ، تین دنوں میں کورونا قوانین پر وزیر اعلیٰ فیصلہ لینگے
ممبئی : 4 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر میں کورونا کا قہر جاری ہے اور دن بہ دن مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے جس سے ریاستی حکومت سخت فیصلہ لینے پر مجبور ہورہی ہیں ۔گزشتہ تین جنوری کو مہاراشٹر میں 12 ہزار سے زائد کورونا پازیٹو مریضوں کا اندراج کیا گیا ہے ۔اس ضمن میں مہاراشٹر کے کابینی وزیر نے بڑا بیان دیتے ہوئے کہا کہ اگر اسی طرح کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا رہا تو پھرتے مزید سخت فیصلے لئے جائیں گے ۔کابینی وزیر وجئے وڈیٹوار نے معلومات دیتے ہوئے کہا کہ ریاست کے 70 ایم ایل ایز کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں جبکہ کورونا سے 13 وزیر بھی متاثر ہوئے ہیں ۔ امداد و بحالی کے وزیر وجئے وٹڈی وار نے کہا 5 جنوری کو ہونے والی مہاراشٹر کی کابینی میٹنگ کورونا کے سبب ملتوی کردی گئی ہے ۔انہوں نے 13 وزراء اور 70 ایم ایل ایز پازیٹو پائے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کورونا قوانین پر اہم فیصلہ دو تین دنوں میں لینگے ۔ٹاسک فورس سے مشاورت جاری ہے ۔
ممبئی میں کورونا کا قہر جاری ہے ۔گزشتہ تین جنوری کو مریضوں کی تعداد 8 ہزار تک پہنچ گئی ہے اس ضمن میں ممبئی کارپوریشن کی میئر نے انتباہ دیا ہے کہ اگر ممبئی میں 20 ہزار تک مریضوں کی تعداد پہنچتی ہے تو لاک ڈاؤن لگایا جائے گا ۔اسی طرح مہاراشٹر بھر میں لاک ڈاؤن لگانے کے سلسلے میں سرکار نے اشارہ دیا ہے کہ کورونا مریضوں کا ریکارڈ 40 ہزار تک اور آکسیجن کا استعمال زیادہ ہوتا ہے تو لاک ڈاؤن لگانے پر غور کیا جائے گا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com