ایس ٹی بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم ، 6 افراد ہلاک ، دس افراد شدید زخمی
بیڑ : 9 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) بیڑ میں بس اور ٹرک میں شدید تصادم ہونے سے حادثے میں چھ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے اور آٹھ سے دس افراد زخمی ہوگئے۔حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ بس اور ٹرک آپس میں ٹکرا گئے۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
لاتور-اورنگ آباد ایس ٹی بس آج صبح تقریباً 8 بجے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔حادثہ امباجوگئی لاتور روڈ پر برداپور کے قریب گوپال ڈیری کے قریب پیش آیا۔حادثے میں چھ افراد موقع پر ہی ہلاک اور دس زخمی ہوگئے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق لاتور سے اورنگ آباد جانے والی ایس ٹی بیڑ میں لاتور امباجوگئی روڈ پر صبح 8 بجے کے قریب حادثہ کا شکار ہوگئی۔
امباجوگئی میں ایک موڑ پر ایس ٹی اور ٹرک ایک دوسرے سے ٹکرا گئے۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ ریسکیو کے لیے کرین کو جائے حادثہ پر بلانا پڑا۔
اس حادثے میں چھ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ آٹھ سے دس افراد شدید زخمی ہیں اور ان کا امباجوگئی کے سوامی راماتیرتھ دیہی اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ اس سانحے پر اطراف کے علاقوں میں غم و اندوہ کا ماحول پیدا ہو گیا ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com