ممبئی کی طرح پوری ریاست میں 500 مربع فٹ تک پراپرٹی ٹیکس معافی کا فیصلہ مرحلہ وار کیا جائے گا : وزیر صنعت دیسائی


ممبئی کی طرح پوری ریاست میں 500 مربع فٹ تک پراپرٹی ٹیکس معافی کا فیصلہ مرحلہ وار کیا جائے گا : وزیر صنعت دیسائی 




ممبئی : 4 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) ممبئی اور تھانے میں 500 مربع فٹ کے مکانات پر پراپرٹی ٹیکس معاف کرنے کا فیصلہ کابینہ کی حالیہ میٹنگ میں لیا گیا۔جس سے ریاست بھر میں نافذ کرنے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ۔اس سلسلے میں وزیر صنعت نے بڑا بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس اسکیم کو ریاست کے تمام شہروں میں مرحلہ وار نافذ کیا جائے گا۔

 اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے علاقے میں بھی اس اسکیم کو نافذ کیا جائے گا اسطرح کا بیان وزیر صنعت سبھاش دیسائی نے کیا ۔ موصوف 15 سے 18 سال کی عمر کے لڑکوں اور لڑکیوں کی ویکسینیشن کے افتتاح کے موقع پراورنگ آباد میں خطاب کررہے تھے ۔

  ممبئی تھانے کو لے کر ریاستی حکومت کے فیصلے کے بعد اب ریاست کے تمام شہروں سے ٹیکس معافی کے فیصلے کی مانگ شروع ہو گئی ہے۔
 اس پس منظر میں، جب نامہ نگاروں نے وزیر صنعت سے پوچھا کہ کیا اورنگ آباد کے لیے بھی ایسا ہی فیصلہ لیا جائے گا؟تب دیسائی نے کہا، ‘ممبئی نے اس سلسلے میں پہل کی ہے۔ رفتہ رفتہ دوسرے شہروں کے لیے بھی ایسا ہی فیصلہ کیا جائے گا۔'

 دریں اثنا، ریاست کے دیگر شہروں سے گھروں کو مستثنیٰ کرنے کا فیصلہ بہت سے چھوٹے غریب اور متوسط ​​طبقے کی برادریوں کو راحت پہنچا سکتا ہے، بشمول اورنگ آباد میں سڈکو-ہڈکو کے رہائشی عوام کو فائدہ ہوگا ۔ راجندر دتے پاٹل نے کہا کہ ہم 800 سے 1000 مربع فٹ کے رقبے والے مکانات اور جائیدادوں کے لیے یہ رعایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے