لوک سبھا میں رکن پارلیمنٹ دانش علی کا مطالبہ، حکومت سی اے اے کو واپس لے اور گرفتار مظاہرین کو رہا کرے
نئی دہلی : 13 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) زرعی قوانین کی واپسی کے بعد سی اے اے قانون کو بھی واپس لینے کی آواز بلند ہونے لگی ہیں اور اس ضمن میں آج بی ایس پی کے ایک رکن پارلیمنٹ دانش علی نے شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے ) کو واپس لینے اور اس قانون کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر درج مقدمات سے دستبرداری اختیار کرنے اور وزیر اعظم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔
لوک سبھا میں اس معاملے کو وقفہ صفر کے دوران اٹھاتے ہوئے دانش علی نے کہا کہ وہ شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) کے خلاف مظاہرے کے دوران پرامن احتجاج کرنے والے کارکنوں پر قانون کا غلط استعمال کیا گیا۔ لوک سبھا میں بہوجن سماج پارٹی کے رکندانش علی نے حکومت سے CAA 2019 کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ 1967 کے تحت گرفتار کیے گئے افراد کو فوری طور پر رہا کیا جانا چاہیے اور وزیر اعظم کو پرامن مظاہرین کی گرفتاری کے لیے معافی مانگنی چاہیے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com