ونچت اگھاڑی کا مجلس کو بائے بائے، میونسپل انتخابات میں شیو سینا سے اتحاد کرنے پرکاش امبیڈکر کا اعلان


ونچت اگھاڑی کا مجلس کو بائے بائے، میونسپل انتخابات میں شیو سینا سے اتحاد کرنے پرکاش امبیڈکر کا اعلان 




ممبئی : 13 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) شیوسینا کے ساتھ اتحاد کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن ایم آئی ایم کے ساتھ نہیں۔ اس طرح کا واضح پیغام ونچت بہوجن اگھاڑی کے صدر ایڈووکیٹ پرکاش امبیڈکر نے دیا ۔ونچت بہوجن اگھاڑی کے صدر پرکاش امبیڈکر نے کہا ہے کہ وہ 2022 میں ممبئی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں ونچت بہوجن اگھاڑی، راشٹریہ جنتا دل اور مسلم لیگ سے اتحاد کریں گے۔انہوں نے ونچت بہو جن اگھاڑی سے مجلس کو بائے بائے کردیا ہے ۔امبیڈکر   نے مزید کہا کہ جنوری کے وسط تک تینوں جماعتوں کے ساتھ مل کر نشستوں کے الاٹمنٹ کا اعلان کرینگے۔ اس کے علاوہ کچھ اور جماعتیں بھی ہمارے ساتھ آرہی ہیں۔ ہم اسی کے مطابق اپنی نشستیں مختص کریں گے۔امبیڈکر نے کہا کہ کل ہم مہم شروع کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ جو کر رہی ہے وہ آئین مخالف فیصلہ کر انتخابات ملتوی کر رہی ہیں تاہم پرکاش امبیڈکر نے یہ خیال ظاہر کیا ہے کہ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ جو کچھ کر رہے ہیں وہ غیر آئینی ہے۔ کورونا کے نام پر بار بار الیکشن کو آگے بڑھانا غلط ہے۔ پرکاش امبیڈکر نے عدالت کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا جائے تو انتخابات کو ملتوی نہیں کیا جا سکتا۔ پرکاش امبیڈکر نے کہا کہ ہم کانگریس کے ساتھ اتحاد کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ہم ان سے کہتے رہے کہ جو سیٹیں آپ ہار گئے ہیں وہ ہمیں دے دیں۔ کانگریس کو ڈر ہے کہ ہاری ہوئی سیٹیں جیت جائیں گی تو آگے چل کر ہمارا کیا بنے گا؟ یہ وہ سوال ہے جس کا انہیں سامنا ہے۔ اس لیے وہ اتحاد بنانے سے ڈرتے ہیں۔ اسی لیے بی جے پی کی بی ٹیم کے نام سے کانگریس ہمیں بار بار پکار رہی ہے۔ تاہم،امبیڈکر نے کہا کہ ہم کانگریس کے ساتھ اتحاد کرنے کے لیے تیار ہیں۔ پرکاش امبیڈکر نے مزید کہا کہ ہم ایم آئی ایم کے ساتھ بلدیاتی انتخابات نہیں لڑیں گے۔ پرکاش امبیڈکر نے کہا کہ ہم شیوسینا کے ساتھ اتحاد کرنے کو تیار ہیں لیکن کیا وہ ہمارے ساتھ آئیں گے؟ یہ سوال اہم ہے۔ کیونکہ ہم سیکولر پارٹی کے ساتھ اتحاد کرنے کو تیار ہیں۔


ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک اور بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے