"صحیفئہ صحافت" کا عنقریب اجراء ، نوجوان صحافی ریحان یونس کی کتاب صحافیوں و طلباء کیلئے مشعل راہ

"صحیفئہ صحافت" کا عنقریب اجراء ، نوجوان صحافی ریحان یونس کی کتاب صحافیوں و طلباء کیلئے مشعل راہ 



مالیگاؤں : 10 دسمبر (راست و نامہ نگار) آج ذرائع ابلاغ یا صحافت کی اہمیت اور ضرورت سے ہر کس و ناکس بخوبی واقف ہے۔ گذشتہ چند برسوں میں شہر کی صحافت میں کچھ خوشگوار تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔ کچھ تربیت یافتہ نوجوان صحافیوں کی اس پیشے سے وابستگی نے اس بات کا واضح اشارہ دیا ہے کہ شہر میں صحافت کا مستقبل تابناک ہے۔
دیگر شعبوں کی طرح صحافت کا ایک طریقہ کار ہے اور اس کے کچھ اصول و ضوابط ہیں۔حالات کا جائزہ لیا جائے تو اس بات کا شدید احساس ہوتا ہے کہ آج اردو صحافت کو استحکام کی ضرورت ہے۔ اردو صحافیوں کو باقاعدہ تربیت حاصل کرنے اور صحافت کی باریکیوں کو سمجھتے ہوئے اس میدان میں پوری ایمانداری اور دیانتداری کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔اس کتاب کا اجراء مالیگاؤں شہر کے اہل علم و دانشوران قوم و علماء و ادباء اور صحافیوں کی موجودگی میں 17 دسمبر بروز جمعہ کو اسکس ہال میں کیا جائے گا ۔اسطرح پروگرام میں شہر کی اردو اسکولوں، کالجس کے طلباء کیلئے نہایت کارآمد ہوگی وہیں یہ کتاب مالیگاؤں سمیت ملک بھر میں اردو صحافت میں اپنا کیریئر بنانے والے افراد کیلئے بھی مشعل راہ ثابت ہوگی ۔لہذا اس بامقصد تقریب اجراء میں شرکت کی گزارش اجراء کمیٹی نے کی ہے،

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے