میئر میڈم کو دھمکی بھرا خط، فحش کلمات اور جان سے مارنے کی دھمکی
ممبئی : 10 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) ممبئی کی موجودہ میئر کشوری پیڈنیکر کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ یہ دھمکی ایک خط کے ذریعے دی گئی۔ خط میں فحش زبان استعمال کرنے پر میئر پیڈنیکر کی بھی توہین کی گئی ہے۔ دھمکی آمیز خط نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچادی، یہ بھی بحث چل رہی ہے کہ یہ خط ممبئی کے باہر سے آیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ سال بھی میئر کشوری پیڈنیکر کو فون پر دھمکی دی گئی تھی۔ تب بھی دھمکی دینے والے نے کشوری پیڈنیکر کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔ کشوری پیڈنیکر کو میئر بننے کے بعد دوسری بار دھمکی دی گئی ہے۔ دھمکی آمیز خط جو اب آیا ہے اس میں کہا گیا ہے کہ میرے دادا کو دیکھ لینے کی بات کروگے تو نتائج خراب ہوں گے اور دھمکی آمیز خط میئر کی رہائش گاہ کے پتے پر پہنچ روانہ کیا گیا ہے۔ خط میں میئر کے اہل خانہ کو گولی مارنے کی دھمکی بھی دی گئی۔ دریں اثنا، یہ دھمکی آمیز خط ملنے کے بعد میئر کشوری پیڈنیکر پولیس میں شکایت درج کرانے گئی ہیں۔
بتا دیں کہ کچھ دن پہلے بی جے پی لیڈر آشیش شیلار نے شیو سینا پر سخت نکتہ چینی کی تھی۔ انہوں نے ایک ایسا لفظ بھی بولا جس سے شیوسینا کافی جارحانہ ہوگئی۔ اور سینا نے براہ راست پولیس میں شکایت درج کرائی۔ شکایت درج ہونے کے بعد شیلار پولیس اسٹیشن پہنچے تھے۔جس میں انہوں نے کہا کہ ‘میں نے اپنا موقف بھی واضح کیا۔
شیلار نے کہا کہ میں نے کسی شخص، خاتون، میئر یا نام سے تبصرہ نہیں کیا ،‘‘
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com