کانگریس کو اکثریت ملتی ہے تو بنکر میئر کا وعدہ پورا کروں گا : اعجاز بیگ، جمعہ کو انصار جماعت خانہ گراؤنڈ پر اجلاس عام، ریاستی لیڈران کی آمد ،شرکت کی اپیل

کانگریس کو اکثریت ملتی ہے تو بنکر میئر کا وعدہ پورا کروں گا : اعجاز بیگ


کانگریس نیشنل پارٹی ہے اونچ نیچ کے بعد کانگریس کو ہی زندہ رہنا ہے :جمیل کرانتی 


کانگریس پارٹی نے ہی شہر میں تعمیری کاموں کو انجام دیا ہے، اسلاف کی قربانیوں کو یاد کرنے کانگریس کا ساتھ ضروری :ڈاکٹر منظور 


جمعہ کو انصار جماعت خانہ گراؤنڈ پر اجلاس عام، ریاستی لیڈران کی آمد ،شرکت کی اپیل 

مالیگاؤں : 30 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) اگر کانگریس پارٹی کو مالیگاؤں کارپوریشن چناؤ میں اکثریت حاصل ہوتی ہے تو میں بنکر میئر کا وعدہ پورا کروں گا ۔اسطرح کا اظہار سابق صدر بلدیہ و کارپوریٹر اعجاز بیگ نے کیا ۔موصوف اردو مراٹھی و الیکٹرانک میڈیا نمائندوں سے تبادلہ خیال کیلئے طلبیدہ مجلس سے خطاب کررہے تھے ۔

اعجاز بیگ نے اول تو معلومات دیتے ہوئے کہا کہ شہر کانگریس پارٹی کی صدارت کیلئے ریاستی صدر نانا پٹولے ،بالا صاحب تھورات ،عارف نسیم خان، پریینیتی شندے اور کنال پاٹل وغیرہ شرکت کررہے ہیں ۔جمعہ کو انصار جماعت خانہ گراؤنڈ پر ایک عظیم الشان استقبالیہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا ہے ۔اعجاز بیگ نے اس اجلاس میں عوام سے شرکت کی گزارش کی ہے ۔پریس میٹنگ سے بات کرتے ہوئے اعجاز بیگ نے کہا کہ ہم تنقیدی سیاست نہیں بلکہ تعمیری سیاست کریں گے ۔کانگریس کو مضبوط کرنے کیلئے ہر ورکر تک رابطہ بڑھائیں گے ۔موصوف نے ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید اور مفتی اسماعیل کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے رہنما ہماری توقعات پر پورا اترتے تو آج میں کانگریس کی صدارت کیلئے دوڑ دھوپ نہیں کرتا ۔موصوف نے کہا کہ شیخ رشید سے جب میں نے دو ٹکٹ کا مطالبہ کیا تو موصوف نے انکار کردیا اور میں نے مفتی اسماعیل کا ساتھ دیا لیکن آج مفتی اسماعیل کی فتح میں دوسرے نمبر کا ہاتھ میرا ہے اور مجھکو ہی حاشیہ پر چھوڑ دیا گیا۔
اعجاز بیگ نے کہا کہ آج مفتی اسماعیل کہاں ہیں؟ کون سے گٹھ بندھن میں ہیں؟ مجھکو نہیں پتہ لیکن میں شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے کام کرتا رہوں گا ۔اعجاز بیگ نے کہا کہ مجھکو کانگریس پارٹی کی جانب سے صدارت کا آفر ملا تب میں نے عوام سے مشورہ کے بعد پارٹی میں شامل ہونیکا فیصلہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس سے فنڈز لاکر شہر کی تعمیر و ترقی کرنا ہمارا مقصد ہے ۔اس موقع پر جمیل کرانتی نے کہا کہ اعجاز بیگ کو بہت محنت کی ضرورت ہے اور انہیں نئے پرانے کانگریسی ورکروں کو ساتھ جوڑنا پڑے گا ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس نیشنل پارٹی ہے اونچ نیچ کے بعد کانگریس کو زندہ ہی رہنا ہے۔اس پریس ملاقات میں ڈاکٹر منظور حسن ایوبی نے کہا کہ کانگریس نے ہی شہر میں تعمیری کاموں کا جال بچھایا ہے ۔اسلاف کے ناموں کو زندہ کرنا ضروری ہے۔کانگریس نے ہی شہر کا مستقبل دھیان میں رکھ کر تعمیر و ترقی کی ہے ۔اس لئے کانگریس کو مضبوط کرنا ضروری ہے ۔اس موقع پر فاروق لالہ، خورشید مینجر، ساقب الایمان وغیرہ موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے