ٹی ای ٹی امتحان میں بدعنوانی کے مرتکب افراد کو بخشا نہیں جائے گا :ورشا گائیکواڑ
باریک بینی سے جانچ کیلئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی صدارت میں تحقیقاتی کمیٹی کا قیام
ممبئی : 19دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ)ٹی ای ٹی امتحان میں ہوئے گھپلہ کے منظر عام پر آنے کے فوری بعد ریاستی اسکولی تعلیم کی وزیر ورشا گائیکواڑ نے کہا ہے کہ اگر طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگا تو اسے ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ٹی ای ٹی امتحان میں بدانتظامی کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ورشا گائیکواڑ نے ٹی ای ٹی امتحان میں دھوکہ دہی کی خبر پر ٹویٹ کرکے اپنی بات کا اظہار کیا۔ اس میں انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
ورشا گائیکواڑ نے کہا، "میں نے TET امتحان میں بدعنوانی کے معاملے کی خبر دیکھی۔ اس کے بعد میں نے محکمہ اسکول ایجوکیشن کے اعلیٰ افسران سے بات چیت کی۔ورشا گائیکواڑ نے کہا کہ میں کہنا چاہوں گی کہ اگر کسی بھی طلبہ کے مستقبل سے کھیلا جارہا ہے تو اسے ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ چاہے پھر وہ کوئی بھی ہو پرواہ نہیں۔ موصوفہ نے کہا کہ ہم کوشش کریں گے کہ جو بھی قصوروار پایا گیا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
ورشا گائیکواڑ نے معلومات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن کو ملزمین کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے لیے جو بھی مدد درکار ہو گی فراہم کی جائے گی۔ ایڈیشنل چیف سکریٹری وندنا کرشنا کی صدارت میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ یہ کمیٹی اس معاملے کی مکمل چھان بین کرے گی۔چند روز میں رپورٹ پیش کر دی جائے گی۔ ورشا گائیکواڈ نے بتایا کہ قانونی عمل میں ضروری مدد اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی طرف سے فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ کسی کو بھی نہیں بخشا جائے گا۔ انہوں نے واضح وارننگ دی ہے کہ اس بددیانتی میں ملوث تمام افراد کو سخت سزا دی جائے گی۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com