مہاراشٹر سرکار 50 ہزار اسامیوں پر پولس بھرتی کریگی ،وزیر داخلہ دلیپ ولسے پاٹل کا اعلان

مہاراشٹر سرکار 50 ہزار اسامیوں پر پولس بھرتی کریگی ، وزیر داخلہ دلیپ ولسے پاٹل کا اعلان 




 ممبئی : 28 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) ریاست مہاراشٹر کے وزیر داخلہ دلیپ ولسے پاٹل نے مہاراشٹر پولس میں بھرتی کے حوالے سے بڑا اعلان کیا ہے۔ ولسے پاٹل نے کہا ہے کہ اگلے چند دنوں میں 50,000 آسامیاں بھری جائیں گی۔ دلیپ ولسے پاٹل نے مہاراشٹر کے سرمائی اجلاس کے آخری دن (منگل) کو اس کی اطلاع دی اور کہا کہ پولیس فورس میں 50,000 آسامیوں پُر کی جائے گی ۔

 اسمبلی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے ولسے پاٹل نے کہا کہ جب آر آر پاٹل وزیر داخلہ تھے تو انہوں نے 60,000 پولس ملازمین کی بھرتی کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ان میں سے 10 ہزار پولیس بھرتی ہو چکی ہیں۔ اب باقی 50 ہزار پولیس ملازمین کی بھرتی ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے فیصلہ کابینہ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔
  اجلاس کے دوران اپوزیشن کی طرف سے پیش کردہ تجویز پر بحث کا جواب دیتے ہوئے ولسے پاٹل نے اعتراف کیا کہ ریاستی پولیس فورس میں افرادی قوت کی کمی ہے۔ اس کے علاوہ ریاست میں اس وقت پہلے مرحلے میں 5200 آسامیوں کی بھرتی جاری ہے۔ دوسرے مرحلے میں 7000 پولیس اہلکاروں کی بھرتی کے لیے کارروائی جاری ہے۔ ریاست میں پولیس کی تعداد کم ہے ۔ولسے پاٹل نے کہا کہ ہم 50,000 پولیس ملازمین (مہاراشٹرا پولیس کی بھرتی) کے بارے میں کابینہ کو مطلع کریں گے اور اس سلسلے میں کوئی فیصلہ لیں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے