سال کا آخری سورج گہن 4 دسمبر کو ہوگا

سال کا آخری سورج گہن 4 دسمبر کو ہوگا 


نئی دہلی : 3 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) موصولہ تازہ خبروں کے مطابق جاری سال 2021 کا آخری سورج گہن کل 4 دسمبر سنیچر کو صبح 10بجکر 59 منٹ پر شروع ہو گا اور دوپہر 12 بجکر 33 منٹ پر مکمل ہو جائے گا۔ ڈاکٹر بی جی سدھارتھ سابق ڈائرکٹر بی ایم برلا سائینس سینٹر نے بتایا کہ 4 دسمبر کو ہونے والا سورج گہن مکمل سورج گہن ہوگا تاہم اس کا مشاہدہ انٹارکٹکا سے کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اس سورج گہن کو دیکھنے میں کامیاب ہوتا ہے تو یہ اس کیلئے ایک انتہائی نادر فلکیاتی نظارہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال سورج گہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند زمین سے دور ہوتا ہے۔ کرہِ ارض سے دوری کی وجہ سے چاند سورج کی روشنی کو پوری طرح سے روکنے سے قاصر ہوتا ہے جس کی وجہ سے سورج کی روشنی آگ کی شکل میں ظاہر ہوتی ہے۔

ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک اور بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے