پہلی تا چوتھی جماعتوں کو جاری کرنے کی تیاری ، محکمہ صحت عامہ کی اجازت لیکن کورونا کا خوف برقرار

پہلی تا چوتھی جماعتوں کو جاری کرنے کی تیاری ، محکمہ صحت عامہ کی اجازت لیکن کورونا کا خوف برقرار 



جالنہ :23 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) ریاست میں 11 سے 20 سال کی عمر کے بچوں میں کورونا کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔پچھلے 20 دنوں کا اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں 1 ہزار 711 بچے کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ بچوں کے کورونا سے متاثر ہونے کے ساتھ ہی کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔اسطرح کی معلومات وزیر صحت راجیش نے دی ۔ ٹوپے نے کہا کہ ٹاسک فورس کا خیال تھا کہ ان بچوں کو فوری طور پر ٹیکے لگائے جائیں۔مرکزی  وزیر صحت سے راجیش ٹوپے نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ  بچوں کو ٹیکے لگوائیں اور بزرگوں کو بوسٹر خوراک دیں۔  موصوف جالنہ میں صحافیوں سے بات کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ  والدین کا مطالبہ تھا کہ دیوالی کے بعد دوسرے ٹرم میں اسکولوں کی تمام کلاسز شروع کی جائیں۔  اس لیے پانچویں سے اگلی جماعت تک کی کلاسیں پہلے ہی کھول دی گئی ہیں اور محکمہ صحت کی جانب سے محکمہ تعلیم کو پہلی سے چوتھی تک کی کلاسیں شروع کرنے کے لیے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ راجیش ٹوپے نے بتایا کہ اب وزیر اعلیٰ اس سلسلے میں فیصلہ لیں گے۔

 ویکسینیشن کی پہلی خوراک 15 دسمبر تک مکمل کرنے کا عزم 
 ریاست مہاراشٹر نے نومبر کے آخر تک ویکسینیشن مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ ۔انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ویکسینیشن کی پہلی خوراک زیادہ سے زیادہ 15 دسمبر تک مکمل کر دی جائے گی ۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹوپے نے کہا کہ ریاست میں چکن گنیا کی تعداد بڑھ رہی ہے جس کے سبب عوام سے محتاط رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ محکمہ صحت کو ممکن اقدامات کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے