ٹی ای ٹی امتحان میں 8 ہزار طلباء ڈپلیکیٹ ، نتائج کا اعلان جنوری میں ممکن
فروری آخر میں ٹی ای ٹی امتحان 2022 لینے کو ریاستی حکومت کی منظوری
ممبئی : 23 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) گزشتہ سال کورونا کے پس منظر میں ٹی ای ٹی کا امتحان نہیں لیا گیا تھا۔ اس کے نتیجے میں اس سال امتحان میں رجسٹریشن کرانے والے طلبہ کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ اساتذہ کی اہلیت کا امتحان (TET امتحان 2021) اتوار (21 اکتوبر) کو لیا گیا ۔ ٹی ای ٹی امتحان کیلئے 88 سے 90 فیصد رجسٹرڈ طلباء امتحان میں شریک ہوئے ۔ دریں اثناء یہ اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ بنیادی طور پر تقریباً آٹھ ہزار ڈپلیکیٹ طلبہ رجسٹرڈ ہیں۔
اساتذہ کی اہلیت کا امتحان ایگزامینیشن کونسل کے ذریعہ 2013 سے منعقد کیا جا رہا ہے اور 7ویں TET امتحان کا انعقاد 21 نومبر کو کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ، اس سے قبل 3 لاکھ 43 ہزار 284 طلبہ نے 19 جنوری 2020 کو ہونے والے ٹی ای ٹی امتحان کے لئے رجسٹریشن کروایا تھا ۔ امتحان کے لیے رجسٹر ہونے والے کچھ طلبہ نے 2 سے 3 بار آن لائن درخواست داخل کی تھی۔ ایسے طلباء کی صرف ایک درخواست قبول کی گئی ہے۔ ایک سے زیادہ مرتبہ درخواست دینے والے 'ڈپلیکیٹ' طلباء کی تعداد تقریباً 8,000 بتائی گئی ۔ لہذا، ان میں سے ہر ایک طالب علم کی صرف ایک درخواست قبول کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹی ای ٹی امتحان کے پہلے سیشن میں کولہاپور، ناسک، اورنگ آباد اور دھولیہ اضلاع کے امتحانی مراکز پر تاخیر سے پہنچنے والے طلبہ کو پریشانی کی حالت میں پایا گیا۔
امتحانی کونسل کے عہدیداروں نے کہا کہ وہ ٹی ای ٹی امتحان کے نتائج کا اعلان ڈیڑھ ماہ میں کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اور ممکن ہے کہ جنوری آخر تک ٹی امتحان کے نتائج کا اعلان کیا جائے ۔ حکومت نے فروری 2022 کے آخر تک ٹی ای ٹی امتحان منعقد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com