پولس انتظامیہ جمعہ کو مشاورت چوک میں شانتی سبھا (امن اجلاس) منعقد کرنے کی اجازت دے : شیخ آصف


پولس انتظامیہ جمعہ کو مشاورت چوک میں شانتی سبھا (امن اجلاس) منعقد کرنے کی اجازت دے : شیخ آصف



 مالیگاؤں : 21 نومبر (پریس ریلیز) مشاورات چوک نیاپورہ مالیگاؤں میں 26 نومبر بروز جمعہ  کو "شانتی سبھا" (امن پیغام اجلاس) منعقد کرنے کی اجازت دی جائے ۔خیال رہے کہ ریاست تریپورہ میں مبینہ مظالم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے 12 نومبر کو بلائے گئے بند کے بعد مالیگاؤں میں ہوئے تشدد اور توڑ پھوڑ کی واردات کے سبب عام شہریوں میں بے اطمینانی اور خوف و حراس کا ماحول ہے۔  شہر میں امن قائم کرنے اور عدم اطمینانی کو دور کرنے کے مقصد سے مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کی جانب سے نیاپورہ مشاورت چوک میں ایک اجلاس عام بنام شانتی سبھا کا انعقاد مورخہ 26 نومبر بروز جمعہ شام 7 بجے سے رات 10 بجے تک کیا جارہا ہے ۔اس لئے پولس انتظامیہ اس پروگرام کے انعقاد کی اجازت دے ۔اسطرح کا مطالبہ ایڈیشنل ایس پی کھانڈوی سے راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید نے کیا ہے ۔موصوف نے ایک پریس اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بیان دیا ہے کہ مالیگاؤں کے مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیات میں جہاں تشویش کا ماحول ہے وہیں نوجوانوں اور بزرگوں میں بھی عدم اطمینانی اور بے چینی کا ماحول بنا ہوا ہے اور عام شہریان تذبذب کا شکار ہیں اس لئے اس بے چینی کو دور کرنے کیلئے ایک شانتی سبھا (امن اجلاس) کا انعقاد ضروری ہے۔ لہذا پولس انتظامیہ پروگرام کی اجازت دے تاکہ جمعہ کو مشاورت چوک میں اجلاس کا انعقاد کیا جاسکے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے