مہاراشٹر میں کورونا قواعد کا نفاذ ، خلاف ورزی کرنے پر پانچ سو تا پچاس ہزار جرمانہ
سماجی فاصلہ 6 فٹ اور عوامی مقامات پر تھوکنے پر ممانعت، افریقہ میں کورونا وائرس کی نئی شکل ملنے سے پوری دنیا میں سے ہلچل
ممبئی : 27 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ ) جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم پائے جانے اور یورپ میں تشویشناک صورتحال اختیار کرانے والے کورونا نے ایک بار پھر لاک دنیا بھر ہلچل مچا دی ہے ۔اس ضمن بھارت سرکار بھی الرٹ ہوچکی ہے اتنا ہی نہیں آج مہاراشٹر سرکار نے بھی اسے سختی سے نوٹس لیا ہے ۔ گزشتہ چند دنوں میں کووڈ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ریاستی حکومت ایک بار پھر چوکس ہوگئی ہے۔ ۔ مرکزی حکومت نے ملک کی تمام ریاستی حکومتوں کو ایک خط لکھ کر چوکس رہنے کی ہدایت دی ہے۔ مرکز نے بتایا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے معاملے میں خاص خیال رکھا جانا چاہیے۔ اس سلسلے میں ریاست مہاراشٹر میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لینے اور شہریوں کے لیے نئے ضوابط کا اعلان کیاگیاہے۔تفصیلات کے مطابق مکمل ویکسین لینے والے افراد کو پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے کی اجازت ہے۔ اس کے علاوہ مالز، اجلاس اور تقریبات میں ویکسین کی دو خوراک لینے والوں کو داخلے کی اجازت رہے گی۔ ریاستی حکومت کی طرف سے یونیورسل پاس جاری کئے گئے ہیں۔ سفر کے دوران ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ اور تصویری شناختی کارڈ کا ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
قوانین کے مطابق ؟صرف وہی لوگ جو ویکسین کی دو خوراکیں لے چکے ہیں وہ رکشہ، ٹیکسی، بسوں، کیب میں سفر کر سکتے ہیں۔ یعنی اب پبلک یا پرائیویٹ گاڑی تک صرف مکمل ویکسین شدہ افراد کو ہی رسائی کی اجازت ہوگی۔ ویکسینیشن کے بغیر سفر ممکن نہیں ہوگا۔ مہاراشٹر میں آنے والے مسافروں کو روانگی سے 72 گھنٹے قبل مکمل ویکسینیشن سرٹیفکیٹ یا RT PCR ٹیسٹ رپورٹ فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔سنیما ہال، شادی ہال، آڈیٹوریم میں صر ف گنجائش کے 50فیصد افراد ہی شرکت کر سکتے ہے۔ماسک نہ پہننے پر 500 روپے جرمانہ، دکان میں گاہک کے پاس ماسک نہ پہننے رہنے پر دکاندار کو 10 ہزار جرمانہ، مال میں ماسک نہ پہننے پر مالک کو 50 ہزار وپے جرمانہ ہوگا ۔سیاسی میٹنگوں اور پروگراموں میں کووڈ قواعد کی خلاف ورزی پر 50 ہزار جرمانہ عائد کیاجائے گا۔
ٹیکسی یا نجی گاڑی میں ماسک نہ پہننے پر 500 روپے جرمانہ اور گاڑی کے مالک پر 500 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ سماجی فاصلہ کم از کم 6 فٹ کا فاصلہ رکھیں۔ عوامی مقامات پر تھوکنے پر سخت پابندیاں عائد کردی گئی ہیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com