رونق آباد ، محوی نگر کی 2 طالبات نیٹ امتحان میں سرخرو ، عضباء سوسائٹی کی جانب سے ستائش

رونق آباد ، محوی نگر کی 2 طالبات نیٹ امتحان میں سرخرو ، عضباء سوسائٹی کی جانب سے ستائش 

شاہین اکیڈمی سے 40 طلباء نے NEET امتحان میں کامیابی حاصل کر MBBS کی فری سیٹ کے حقدار بنے 

شاہین اکیڈمی سے ہم غریب بچوں کو آگے بڑھنے کے  مواقع فراہم کرتے ہیں : محفوظ زری والا 


مالیگاؤں : 7 نومبر (پریس ریلیز) بڑی مالیگاؤں ہائی اسکول کیمپس میں واقع زری والا اکیڈمی مالیگاؤں و شاہین اکیڈمی سے اس سال تقریبا 40 طلبہ و طالبات نے NATIONAL ELIGIBILITY CUM ENTRANCE TEST (NEET)
 امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کر اپنے والدین سمیت اکیڈمی و شہر کا نام روشن کیا ہے ۔ ان 40 طلبا میں رونق آباد سے مستفشرہ انصاری خلیل احمد نے 604 مارک حاصل کی۔ جبکہ محوی نگر جیسےجھوپڑپٹی علاقے سے تعلق رکھنے والی طالبہ ہاجرہ محمّد اسد تقی محوی نگر نے 624 مارکس حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ۔رونق آباد و محوی نگر سے تعلق رکھنے والی ان دونوں کامیاب طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے علاقے کی سرگرم و فعال تنظیم عضباء سوسایٹی کے صدر پرویز خان و اراکین نے امید ہائی اسکول کے چیئرمین عبدالواہب سر ، فاروق علی سر ، افروز خان ، پترکار جمال شیخ و اصغر بھائی کی رہنمائی میں ان طالبات اور انکے  انکے والدین کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر عبدالوہاب سے نے تعلیمی میدان میں بچوں کی عدم دلچسپی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آج سلم علاقے سے جڑی دو بچیوں نے نیٹ کے امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کر ایم بی بی ایس میں فری کوٹا میں اپنا مقام بنانے میں کامیاب حاصل کی ہے ۔ نوجوانوں میں تعلیمی بیداری اگر پیدا ہو جاتی ہے تو پھر اسے کوئی روک نہیں سکتا۔ میڈیکل فیلڈ میں نمایاں کامیابی حاصل کر ان بچیوں نے اپنے والدین کا ہی نہیں رونق آباد ، محوی نگر سمیت شہر کا نام روشن کیا ہے ۔ علاقے کا فعال ادارہ عضباء سوسائٹی نے ان بچیوں کی حوصلہ افزائی کا کام کیا ہے ، ہم مبارک بعد دیتے ہے والدین کو کہ انکی توجہ اور دلچسپی نے انہیں اس مقام تک پہنچایا ہے ،  دو بچیوں کا استقبال کے پیچھے ہمارا مقصد ایسے بچوں کو دیگر طلبہ و طالبات کے لئے ماڈل بنانا ہے ، تاکہ دوسرے بچوں میں بھی تعلیمی بیداری پیدا ہو ، عضباء سوسائٹی کی طرح شہر میں دیگر ادارے بھی اس طرح کے کام کو انجام دے اور کر تعلیمی میدان میں اپنی خدمات کو عام کریں۔

اس موقع پر شاہین اکیڈمی کے روح رواں جناب محفوظ زری والا نے تمام کامیاب طلباء کو مبارکباد پیش کی اور ان کے والدین کو خراج تحسین پیش کی جنہوں نے اپنے بچوں کا حوصلہ پست ہونے نہیں دیا ، اور انکے ساتھ ڈٹے رہے ، موصوف نے کہا کہ پہلے مہاراشٹر میں سیٹ (CET) کا امتحان ہوتا تھا ، مگر اب نیٹ کا امتحان آگیا ہے ، اور اس امتحان کے ذریعے مالیگاؤں شہر سے ایک بھی سیٹ NEET سے نہیں نکلتی تھی ، لیکن اس مرتبہ شہر سے تقریبا 40 بچے ایم بی بی ایس کے لئے فری سیٹ پر جائینگے ، اس میں رونق آباد اور محوی نگر کی دو ہونہار لڑکیاں بھی شامل ہے ، شاہین اکیڈمی سے 40 بچے کامیاب ہوئے ہیں ، شہر کے ہر حصّے میں موجود بچوں کو یہ معلوم ہونا چایئے کے آج جو بچے فری سٹ پر ایم بی بی ایس میں جارہے ہے ان کے والدین نے جو محنت کی ہے ، اسکا حق انہوں نے ادا کیا ہے ، آج وہ جس حالات میں پڑھائی کر رہے ہیں ایسے میں اتنا بڑا مقام حاصل کرنا ممکن نہیں ہے ، بچوں میں ایڈکشن کو لیکر کہا کہ آج والدین خود ایڈکشن کا شکار ہیں ، ہم خود لوگوں کو تکلیف دیتے ہیں اور اچھے کی امید کرتے ہیں ، ہمیں اب بدلنا ہوگا ، آج جو بچے یہ سوچتے ہیں کہ وہ ڈاکٹر نہیں بن سکتے وہ ان کامیاب بچوں کو دیکھے اور خود فیصلہ کریں ، وہ ان بچوں سے سبق حاصل کریں ،ان کے والدین نے ان بچوں کو پرموٹ کیا اور ان بچوں نے اسکا حق ادا کیا ، ہمارے بچے قوم کا مستقبل بنے ، ہمارے شہر کے بچے اتنے ذہین ہے کے وہ سرکاری فری سیٹ حاصل کر سکتے ہیں ، شاہین اکیڈمی سے 2 سو بچوں نے امتحان دیا ہے ، ان بچوں میں ڈیڑھ سو بچوں کے والدین نے اس میں انوالمینٹ ہی نہیں کیا ، میں والدین کو پیغام دینا چاہتا ہوں کے آپ سدھر جائیں اور اپنے بچوں کی حوصلہ افزائی کریں ، انکو ایڈکشن سے بچاۓ ، شاہین ایکڈمی سے آج تک ایک بھی غریب بچہ واپس نہیں گیا ہے ، یہاں 200 بچوں میں سے 130 بچوں کو اسکالر شپ دی گئی ہے ، مولانا ، عالم کے بچوں کو بھرپور سہولت فراہم کی جاتی ہے ، ایسے بچے جن کے پاس کتاب بیاض کیلئے پیسے نہیں ہوتے انھیں اسکالر شپ دی جاتی ہے ، آج تک ہم نے پیسوں کے لئے کسی بچے کو اسکول سے واپس نہیں کیا ہے ، ہم غریب بچوں کو آگے بڑھنے کا موقع فراہم کرتے ہے جو ہمیں ہمارے والد صاحب سے ملا ہے۔

زری والا اکیڈمی مالیگاؤں ، شاہین اکیڈمی ادارے میں یوپی ، ایم پی ، حیدر آباد سمیت دیگر شہروں سے 80 مڈل کلاس بچے زیر تعلم ہے جن میں 50 لڑکیاں اور 30 لڑکے شامل ہیں ، ان 40 بچوں میں سبھی بچے متوست طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں ، اس امتحان میں مالیگاؤں شہر سے ایسے بچوں نے نیٹ امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے جنکے والدین معاشی طور پر انتے مضبوط نہیں ہیکہ وہ اپنے بچوں کو بڑی بڑی کالج میں موٹی رقم دیکر انھیں تعلیم دلاسکے ۔ میں شہر کے ان والدین سے اپیل کرتا ہوں کے وہ خدارا اپنے بچوں کے تعلیمی مستقبل کو لیکر فکر مند ہوجائیں اور انہیں حوصلہ دیں ۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے