امن اجلاس : آج عدالت میں پولس حاضر نہیں ہوسکی ، 2 دسمبر کو سماعت ، انتظامیہ کوعدالتی سمن جاری
مالیگاؤں (پریس ریلیز) امن اجلاس کی اجازت نہ ملنے اور 149 کے تحت نوٹس ملنے کے معاملے کو لیکر راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ نے کورٹ میں اپیل دائر کی جس پر گزشتہ 25 نومبر کو معزز جج نے شیخ آصف کی اپیل کو قبول کرتے ہوئے پولس و محصول انتظامیہ کو سمن جاری کیا اور 29 نومبر کو کورٹ میں حاضر رہنے کی ہدایت دی تھی، جس پر آج 29 نومبر کو عدالت میں چونکہ سماعت ہونا تھی لیکن پولس انتظامیہ اور محصول حکام عدالت میں حاضر نہیں ہوسکے جس کی بنیادی پر انہیں کورٹ کی جانب سے باقاعدہ سمن جاری کردیا گیا ہے ۔اسطرح کی اطلاع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر اور پیٹیشنر آصف شیخ کے وکیل ایڈوکیٹ عارف شیخ و پی بی مرچنٹ نے دی۔اس موقع پر ایڈوکیٹ عارف شیخ نے بتایا کہ آج پولس کی غیر حاضری پر سینیئر ڈیوژن کے معزز جج اننت دیشمکھ نے پولس انتظامیہ اور محصول محکمہ کو سمن جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت دو دسمبر مقرر کی ہے اور سخت ریمارک پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر پولس اور تحصیلدار حاضر نہیں ہوتے ہیں تو پھر اہم فیصلہ سُنادیا جائے گا ۔ خیال رہے کہ اس معاملہ میں آصف شیخ کی عرضداشت پر ایڈوکیٹ عارف شیخ و پی بی مرچنٹ نے کی ہے اس سے قبل این سی پی بھون پر منعقدہ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ کورٹ کا فیصلہ آنے تک امن اجلاس ملتوی کیا گیا ہے اور اب اس معاملہ میں آئندہ سماعت دو دسمبر کو مقرر کی گئی ہے ۔
ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک اور بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں.۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com