آج سے راشٹروادی کی سیاست کا انداز جارحانہ ہوگا ،آصف شیخ کے لہجے میں دھار اور اپوزیشن ہر تیکھا وارتعلیمی اداروں، کوآپریٹو سوسائٹیز اور مذہبی تنظیموں سے آصف شیخ کی دوٹوک بات

آج سے راشٹروادی کی سیاست کا انداز جارحانہ ہوگا ،آصف شیخ کے لہجے میں دھار اور اپوزیشن ہر تیکھا وار


تعلیمی اداروں، کوآپریٹو سوسائٹیز اور مذہبی تنظیموں سے آصف شیخ کی دوٹوک بات، سرکاری دفاتر میں نوکر شاہی نہیں چلے گی ورنہ راشٹروادی کانگریس پارٹی شہر میں کہرام مچا دیگی : شیخ آصف 

عبداللہ کو سرکاری پی اے صرف 25 ہزار روپے تنخواہ کیلئے بنایا گیا، مفتی اسماعیل آپ نے غلط راستہ اپنایا، خدارا آپ مذہبی قیادت اور شیخ آصف کو سیاسی قیادت کرنے دو، اعجاز عمر کا مشورہ


مفتی اسماعیل اپنے الیکشنی منشور کے 91 وعدوں میں سے ایک بھی پورا نہیں کرسکے وہ مکمل ناکام ایم ایل اے ہیں :حافظ انیس اظہر 
 
مالیگاؤں : 23 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) آج سے راشٹروادی کا سیاست کرنے کا طریقہ الگ ہو گا ۔اب شہر میں سیاست نئی سمت کی کی جائے گی ۔اب سب کو آپکی اپنی سیاسی پالیسی واضح کرنا ہیں ہوگا ۔چاہے وہ مذہبی تنظیمیں ہوں یا تعلیمی ادارے یا پھر کو آپریٹو سوسائٹیز، سب کو راشٹروادی کانگریس پارٹی کا مشورہ ہے کہ وہ اپنے معاملات درست کرلیں ورنہ پھر ہمیں مجبوراً سخت قدمی اٹھانا پڑے گا ۔اسطرح کا اظہار خیال رونق آباد میں حاجی رشید شیخ کھجور والے کی صدارت میں منعقدہ استقبالیہ اجلاس سے این سی پی لیڈر آصف شیخ رشید نے کیا ۔موصوف کے لہجے میں دھار تھی موصوف میرے پاس بولنے کے لئے بہت کچھ ہے ، ہمارا شہر ہمارے نوجوان ماں بہنیں بہت جذباتی ہیں ، جذبات میں آکر ہم اکثر غلط فیصلہ کرتے ہیں ۔شیخ آصف نے قومی سیاست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقابلہ آر ایس ایس ہے ، بجرنگ دل ، وشو ھند پریشد سے ہے۔ اور مسلمانوں کی لڑائی شرد پوار، ممتا بنرجی، لالو پرساد یادو اور اکھلیش یادو فرقہ پرست تنظیموں سے مقابلہ کررہے ہیں ۔شیخ آصف نے اویسی برادران پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ مسلمانوں کی ووٹ کو تقسیم کر بی جے پی کو طاقت پہنچاتے ہیں ۔ جب تک سیکولر پارٹیاں زندہ ہے ہماری حفاظت ہے جس دن سیکولر پارٹیاں ختم ہوگی اسکے بعد تو اللّه ہی ہمارا محافظ ہے ۔شیخ آصف نے کہا کہ اب کس کو ایم ایل اے بنانا ہے اور کس کو کارپوریٹر بنانا ہے اور کسے میئر یہ فیصلہ شہر کے نوجوانوں کو آنے والے دنوں میں کرنا ہے۔شیخ آصف نے کہا کہ میں نے ایم ایل اے رہتے ہوئے شہر کو پانچ سال حساب دیا ، 24 تاریخ کو ایم ایل اے کے دو سال مکمّل ہو رہے ہیں ۔ یہ سوچتے ہونگے کے شہر کی عوام حساب نہیں مانگے گی تو سن لو مہا گٹھ بندھن کے لوگوں تم کو بھی حساب دینا ہے ، یہ جنتا ہے سب جانتی ہے ، شیخ آصف نے اپوزیشن سے ہر وار کرتے ہوئے کہا کہ میرے جانباز سپاہیوں کی جو ٹیم ہے پہلے ان سے نمٹ لینا پھر مجھ تک آنا ۔مہا گٹھ بندھن پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ دھوکے باز لوگ ہے ، ان دھوکے بازوں سے ہماری ٹیم 24 تاریخ کو حساب لے گی ۔موصوف نے کہا کہ آصف شیخ چیلنج کرتا ہے کے تمہارے چاروں میئر کی بجٹ بک اور حساب لیکر آجاؤ ، میں ہمارے میئر کا حساب لیکر آتا ہوں مجھکو صرف اتنا بتا دینا کہ کیا واقعی میں بجٹ نک کے حساب سے کارپوریشن کی آمدنی ہوتی ہیں؟ 

شہر کے ایم ایل اے دلی کیوں جاتے ہیں اسکا حساب بھی عوام کو دینا پڑے گا ۔ حضرت کا ناگ منی کا شوق ابھی ختم نہیں ہوا ہے ۔شیخ آصف نے کہا کہ میری معلومات میں ہے کے شہر میں تین ہزار کروڑ روپے بلیک منی کا پیسہ آنے والا ہے ۔سوئز بینک کے کروڑوں روپے کے چکر میں حضرت کو پانچ کروڑ کا چونا لگادیا گیا ہے ۔دہلی کے ٹھگوں نے مالیگاؤں کے ایم ایل اے کو ٹھگ لیا ہے ۔آج شہر کا نمائندہ تین ہزار کروڑ روپے کے لئے دلی کے چکّر کاٹ رہا ہے ۔شیخ آصف نے مشہور مراٹھی ڈائلاگ پیش کرتے ہوئے کہا کہ "اتا ماجھی سٹکلی" ، اگر میری بات کوئی پہنچا سکتا ہے تو تمام ہی سرکاری ڈیپارٹمنٹ تک پہنچا دے ۔سول اسپتال کے ڈاکٹروں کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر آج کے بعد کسی خاتون کو ڈلیوری کے لئے دھولیہ شفٹ کیا گیا تو راشٹروادی کے ورکر تانڈاؤ مچا دینگے ، اب سول اسپتال میں کسی کی دادا گری نہیں چلے گی ۔موصوف نے کہا کہ کارپوریشن کی نوکر شاہی اور ، علی اکبر کے ڈاکٹر، ہیلتھ آفیسر بھی خبردار ہوجائیں ۔ اگر عوام کو پریشان کیا گیا تو یاد رکھنا میں معاف نہیں کرونگا ۔اسی طرح ایف ڈی او آفس اور راشن دکان والوں نے لائن ڈوری پکڑ لینا چاہیے ۔شیخ آصف نے کہا کہ تم ایم ایل اے سے نہیں ڈرتے ہونگے مگر اب ہم برداشت نہیں کرینگے ۔موصوف نے جارحانہ رخ میں پولیس محکمہ سے مخاطب ہوکر کہا کہ یہ بات نوٹ کر لیں شہر کا لا اینڈ آرڈر برقرار رکھنے کی ذمہ داری پولس انتظامیہ کی ہے ۔ کولکتہ کمپنی کو ہم برداشت کررہے ہیں۔ جب تک میں ایم ایل اے تھا پرائیویٹ کمپنی کو شہر میں قدم رکھنے نہیں دیا ، پاور کمپنی کے ملازمین کی دھاندلی نہیں چلے گی ۔انہوں نے کہا کہ عوام کے گھروں تک بجلی کمپنی کے ملازمین میٹر نکالنے، لائن کٹ کرنے کے لئے دادا گری کرتے ہیں تو انھیں ایسا کرنے مت دو یہ بات میں آصف شیخ بول رہا ہوں ۔موصوف نے کہا کہ بجلی کمپنی پہلے شہر کے ٹرانسفارمر ، تار کھمبے بدلی کرے اسکے بعد میٹر تبدیل کرنے کے لئے آنا۔موصوف نے یہ بھی کہا کہ رونق آباد ، گرواروارڈ ، مدنی نگر ، محوی نگر وغیرہ علاقے میں پاور سب اسٹیشن سے پاور کی شکایات دور نہیں کی گئی تو یکم نومبر کے بعد سے مدنی نگر پاور سب اسٹیشن چلنے نہیں دیا جائے گا ۔شیخ آصف نے کہا کہ یہ بات کان کھول کر سن لو مہاوترن والوں ، یہ شہر میرا ہے ۔شیخ آصف نے تعلیمی اداروں کی کارکردگی پر اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دو سال سے ہم لاک ڈاؤن کی مار جھیل رہے ہیں ، ہر والدین چاہتے ہیں کہ میرا بچہ اچھی اسکول میں تعلیم حاصل کریں ، لیکن پرائیوٹ اسکولوں کا جو ڈونیشن کے نام جنگل راج چل رہا ہے وہی ہرگز برداشت نہیں ۔ان پرائیویٹ اسکول والوں سے میری ہاتھ جوڑ کر اپیل ہیکہ وہ یہ سب بند کردیں ورنہ جس دن راشٹروادی کے ورکروں نے ٹھان لیا تو پھر سب کا کالا چٹھا باہر نکالا جائے گا اس لئے میری اپیل ہے کہ پرائیویٹ اسکول والوں کو لوٹ مار کے دھندے بند کر دینا چاہئے ، اب یہ سب نہیں چلے گا ہر معاملہ اب عوامی تحریک بنے گا۔
اپوزیشن جماعتوں پر وار کرتے ہوئے شیخ آصف نے کہا کہ میرے خاندان کا کوئی بھی فرد کوآپریٹو ادارے کا الیکشن نہیں لڑے گا ، لیکن کواپریٹو اداروں میں دھاندل شاہی نہیں چلے گی ، بدعنوانی کو روکا جائے گا ، میں اعلان کر رہا ہوں ، اگر بنکر بھائیوں کا کوئی مضبوط پینل اس بدعنوانی کے خلاف الیکشن میں حصہ لیتا ہے تو میں اور میری پارٹی اسکے ساتھ کھڑی ہیں ۔ہم لوگ لڑینگے اور جیتینگے ، عوام کے لئے ، آج سے راشٹروادی کا چہرہ الگ ہوگا ، اب تانڈو مچے گا ، دو چار ہزار ووٹ سے کارپوریٹر بننے والوں کاجواب سیوا دل ہی دے گی ، میری خاندان پر کوئی انگلی اٹھائے گا اسکا جواب میں خود دونگا ، ہمارا خاندان ایک ہے ۔ہم سب ایک ساتھ ہیں ، سی بی آئی ، انٹی کرپشن ، کرائم برانچ کا دفتر کہاں ہے؟مجھے پتہ ہے ، مگر میرے پاس اتنا ٹائم نہیں ہے ، لیکن میرے کسی ورکر پر مہا گٹھ بندھن کے لوگوں نے نظر اٹھا کر بھی دیکھا تو ایسا شکنجہ کسونگا کے تم سوچتے رہے جاونگے کہ پالہ کس سے پڑا ہے؟ مجھے اب اس شہر کے لئے جینا اور مرنا ہے ، میں نے اپنے آپ کو اس شہر کے لئے وقف کر دیا۔

 شہر کی مذہبی تنظیموں اور بھی دینی جماعتوں کو مشورہ دیتے ہوئے شیخ آصف نے کہا کہ وہ ذرا اپنی پالیسی واضح کردیں ، مذہب الگ اور سیاست الگ رکھئے ۔سیاست کی آڑ میں بہت استعمال ہوگیا ۔ جب الیکشن آتا تب اسٹیج بدل جاتا ہے ۔شیخ آصف نے کہا کہ میں مذہبی افراد کا بہت احترام کرتا ہوں لیکن ابھی الیکشن آئے گا ، پھر خواتین کے اجتماع کئے جائیں گے اور کہا جائے گا بھیا تو ایسا کرتے ۔خدارا اس شہر کو دھوکہ مت دو ، صاف ستھری سیاست کرو ، اب شہر کو اور گمراہ مت کرو ۔عوام سے اپیل کر شیخ آصف نے کہا کہ اگر کوئی آپ کے پاس ووٹ مانگنے آئے تو اسکا گریبان پکڑ کر پوچھو تم نے کیا کیا ہے ۔
مفتی اسماعیل قاسمی کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے اعجاز عمر نے کہا کہ ، جنہیں کام کرنا ہوتا ہے وہ پی اے رکھتے ہیں ، انہیں تو کام کرنا ہی نہیں ہے ، تبھی انہوں نے ناسمجھ بیٹے عبد اللہ کو اپنا سرکاری پی اے بنا رکھا ہے ۔صرف 25 ہزار روپے کیلئے اپنے بیٹے کو پی اے بنانا اچھی بات نہیں ہے اگر انہیں 25 ہزار پیارا ہے تو ہم انکو چندہ کرکے دینگے لیکن ایک پڑھا کھا پی اے رکھ کر گائیڈ شہر کی تعمیر و ترقی کریں ۔اعجاز عمر نے مفتی اسماعیل کو مشورے دیا کہ وہ سیاست چھوڑ کر مذہب کی طرف لوٹ جائیں اور ہم سب کی نمائندگی کریں ۔انہوں نے کہا کہ پورے مہاراشٹر کے مسلمانوں کی نگاہ مالیگاؤں کی جانب لگی ہے۔شیخ آصف میں سیاسی قیادت کرنے کی صلاحیت ہے اور آپ مذہبی قیادت کریں ۔ اعجاز عمر نے کہا کہ آپ نے غلط راستہ اپنایا ہے ۔خدارا اب سنبھل جاؤ ۔اس اجلاس میں حافظ انیس اظہر نے کہا کہ مفتی صاحب اپنے مینو فیسٹو کو کاغذ کا ٹکرا مت سمجھنا یہ کل قیامت میں آپ کے گلے کا توک بن سکتا ہے ، میں مفتی صاحب سے گزارش کرتا ہوں کے وہ اپنے رب کی طرف مڑ جائے ، یہ حرکتیں بند کر دو ، آپ کو صرف استعمال کیا جارہا ہے ، آصف شیخ میں صلاحیت ہے انکے ہاتھوں کو مضبوط کیجیئے ۔انہوں نے مفتی اسماعیل کے مینو فیسٹو کا پوسٹ مارٹم کرتے ہوئے کہا کہ 19 عنوانات میں درج 91 کاموں کو کرنے کا وعدہ مفتی اسماعیل نے کہا تھا لیکن انہوں نے ایک وعدہ بھی نہیں کیا ۔نہ ہی انہوں نے خواتین کیلئے سلائی کلاس، مہندی کلاس اور دیگر وعدہ پورا کیا نہ ہی اسٹیڈی سینٹر بنوایا اور نہ ہی شہر میں تعمیری کام کئے وہ بالکل ناکام ہوگئے ہیں ۔اس پیغام موقع پر حاجی خالد شیخ نے کہا کہ ہم کو بہت سوچ سمجھ کر آنے والا الیکشن لڑنا ہے ، کیوں کے ہم نے ماضی میں بہت غلطیاں کی ہے ، ہم ایسے لوگوں کا انتخاب کرتے ہے جو کبھی عوام کے درمیان آتے ہی نہیں ہیں ۔موصوف نے کہا کہ ہمارے شہر کے ایم ایل اے کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے کیا؟ ، مفتی صاحب کو شہر میں رہنا چاہیئے ، شہر کی سڑکوں اور گٹروں کا حال دیکھو ، کیا ایم ایل اے اسے بنوا نہیں سکتا؟ انہوں نے کہا کہ مفتی صاحب کو سیاست چھوڑ کر واپس مذہبی کاموں میں لگ جانا چاہئے ، اگر آپ واپس دین کی خدمات کرنے لوٹ جاتے ہیں تو ہم سب آپ کے ساتھ ہے ۔ وہیں اس جلسہ عام سے رونق آباد سے راشٹروادی پارٹی سے امیدواری کے خواہش مند سوشل ورکر ریاض کچی نے کہا کہ مجھے کام ہی سمجھتا ہے ، میں فالتو باتو پر دھیان نہیں دیتا ، میں شیخ رشید و آصف شیخ خانوادہ کے ساتھ کام کی بنیاد پر ہوں ، میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کا وہ آصف شیخ کا ساتھ دیں ۔
اس سے قبل راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید کا عبّاس نگر چوک سے جلسہ گاہ تک علاقے کے نوجوانوں کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا ، اس پرہجوم جلسہ عام سے شاہ سلیم منا ،شفیق رانا ، صوفی انیس قادری ، ، اعجاز عمر و انیس اظہر، ریاض علی جابر شاہ، عادل پٹھان وغیرہ نے اظہار خیال کیا ۔جبکہ ارشاد انجم کی نظامت اور ظہیر احمد نے نظم راشٹروادی زندہ باد سے سامعین میں جوش بھر دیا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے