آرین خان کو نہیں ملی ضمانت ، ابھی اور رہنا ہوگا جیل میں ، این سی بی کے سنگین الزامات، دفاعی وکلاء کی مدلل بحث

آرین خان کو نہیں ملی ضمانت ، ابھی اور رہنا ہوگا جیل میں ، این سی بی کے سنگین الزامات، دفاعی وکلاء کی مدلل بحث 


نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے عدالت میں آرین خان کو ضمانت دیئے جانے کے خلاف  دلائل پیش کئے 


ممبئی: 20 اکتوبر (ایجنسی /بیباک نیوز اپڈیٹ) شاہ رخ خان کے بیٹے سمیت تمام گرفتار شدہ ملزمان کو عدالت سے اس وقت جھٹکا لگا جب ان کی درخواست ضمانت نامنظور کر دی گئی۔ڈرگس پارٹی معاملہ میں ملوث آرین خان کے علاوہ ارباز مرچنٹ اور من من دھمیچا کی درخواست ضمانت نامنظور کی گئی ہے۔ ڈرگس معاملہ میں پھنسے آرین کی درخواست ضمانت گزشتہ کچھ دنوں سے اگلی تاریخ پر ٹالی جا رہی تھی۔ آرین کو آج بدھ کے روز ضمانت ملنے کی پوری امید تھی لیکن ان کو مایوسی ہاتھ لگی۔


خیال رہے کہ 14 اکتوبر کو سماعت کے بعد این ڈی پی ایس کی خصوصی عدالت کے جج ویوی پاٹل نے درخواست ضمانت پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔ آرین خان کا مقدمہ دیکھ رہے سینئر ایڈوکیٹ امت دیسائی، وکیل ستیش مانشندے اور شاہ رخ خان کی منیجر پوجا ددلانی عدالت میں پہنچے تھے۔

نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے عدالت میں آرین خان کو ضمانت دیئے جانے کے خلاف اپنے دلائل پیش کئے تھے۔ عدالت میں دونوں فریقین کے درمیان طویل بحث ہوئی تھی۔ این سی بی کا کہنا تھا کہ آرین بین الاقوامی منشیات فروشوں کے ساتھ رابطہ میں ہے۔ اس بڑی سازش کی جانچ ہونی چاہئے، نیز آرین خود بھی ڈرگس استعمال کرتے ہیں۔ وہیں آرین خان کے وکیل امت دیسائی نے گرفتاری کو بے بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ آرین کے پاس سے کوئی ڈرگس برآمد نہیں ہوئی اور نا ہی این سی بی کو ان کے پاس سے نقد رقم برآمد ہوئی۔ جس شخص نے آرین کو پارٹی میں مدعو کیا تھا وہ گرفتار نہیں ہوا ہے۔ آرین کا من من دھمیچا سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے