ضلع پولس انتظامیہ کی جانب سے ضلع اردو پترکار سنگھ کا استقبال ،تقریب تہنیت میں ضلع ایس پی سچن پاٹل و اے ایس پی کھانڈوی کے ہاتھوں اردو میڈیا سینٹر کے صحافیوں کی عزت افزائی

 ضلع پولس انتظامیہ کی جانب سے ضلع اردو پترکار سنگھ کا استقبال


پولس کنٹرول روم منعقدہ تقریب تہنیت میں ضلع ایس پی سچن پاٹل و اے ایس پی کھانڈوی کے ہاتھوں اردو میڈیا سینٹر کے صحافیوں کی عزت افزائی



مالیگاؤں :(نامہ نگار) جمہوریت کے چوتھے ستون صحافت کے مقام و مرتبہ اور عالمی وباء کورونا کے ایام میں اپنی صحافتی خدمات انجام دینے اور سرکار و پولس انتظامیہ کے ساتھ عوام کا ربط و تال میل بہتر ڈھنگ سے ادا کرنے، عوام پر وقت خبر سے باخبر رکھنے والے صحافیوں کی عزت افزائی کرنے ضلع پولس انتظامیہ کی جانب سے مالیگاؤں پولس کنٹرول روم میں منعقدہ تقریب تہنیت میں استقبال کیا گیا ۔ اس موقع پر ناسک ضلع دیہی پولس سپرنٹنڈنٹ سچن پاٹل ،ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھانڈوی ،ایڈیشنل کلکٹر مایا پٹولے میڈم ،پرانت آفیسر وجئے آنند شرما ،تحصیلدار چندر جیت راجپوت، ڈپٹی پولس آفیسر لتا میڈم سمیت پولس افسران موجود تھے ۔یہاں ضلع پترکار سنگھ و اردو میڈیا سینٹر کے صدر و عہدیداران و نمائندہ صحافیوں کو انکی خدمات کے عوض تہنیت پیش کرتے ہوئے مالیگاؤں شہر ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھانڈوی نے اعزازی سرٹیفکیٹ اور گلدستہ پیش کر استقبال کیا ۔سرٹیفکیٹ پر ناسک ضلع دیہی پولس سپرنٹنڈنٹ سچن پاٹل ،ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھانڈوی اور مالیگاؤں شہر کے پرانت آفیسر وجئے آنند شرما کی دستخط درج ہیں ۔یہاں اردو میڈیا سینٹر کے نمائندوں نے پولس انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر میڈیا سینٹر کے اہم رکن و اتحاد ٹائمز کے مدیر ظہور خان،ضلع پتر کار سنگھ کے جوائنٹ سیکرٹری زاہد شیخ بیباک ،روزنامہ ایڈیٹر حارث نذر قادری، شہزاد اختر میدان صحافت ، جمال شیخ روزنامہ سہارا ممبئی ، انصاری اعجاز احمد انچارج میڈیا سینٹر وغیرہ موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے