مہاوکاس اگھاڑی کی جانب سے 11 اکتوبر کو لکھیم پور کھیری معاملے پر مہاراشٹر بند کا اعلان
ممبئی : 6 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) لکھیم پور کھیری میں ایک گاڑی کی ٹکر سے چار کسان ہلاک ہو گئے۔ اس کے بعد ہونے والے فسادات میں بی جے پی کے چار کارکن مارے گئے۔ اس واقعہ نے ملک کی سیاسی فضا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اپوزیشن گروپوں نے وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ مہاوکاس اگھاڑی نے اس واقعہ کے خلاف 11 اکتوبر کو مہاراشٹر بند کی پکارتے لگائی ہے۔
'Maha Vikas Aghadi' (NCP-Congress-Shiv Sena alliance) calls for a statewide bandh on October 11 against the Lakhimpur Kheri violence incident: Maharashtra Minister and NCP leader Jayant Patil
pic.twitter.com/e1RGziNHem
— ANI (@ANI) October 6, 2021
این سی پی ، شیوسینا اور کانگریس کی قیادت میں مہاوکاس اگھاڑی نے لکھیم پور کھیری معاملہ کے خلاف 11 اکتوبر کو مہاراشٹر بند کا اعلان کیا ہے۔اسطرح کا اعلان راشٹروادی کانگریس پارٹی ریاستی صدر جینت پاٹل نے ٹویٹ کر کیا ہے ۔انہوں نے واضح کیا کہ یہ بند اگھاڑی میں شامل تینوں جماعتوں کی طرف سے ہے نہ کہ ریاستی حکومت کی جانب سے ۔ جینت پاٹل نے کہا کہ ہم مہاوکاس اگھاڈی میں دیگر اتحادیوں کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے۔
بی جے پی ، جو کہ مہاراشٹر میں اب اپوزیشن جماعت ہے ، مہاوکاس اگھاڑی کی طرف سے مہاراشٹر بند کی کال پر کس طرح جواب دیتی ہے ، یہ آنے والا وقت طے کرے گا کہ بند کامیاب ہوگا یا نہیں۔اس پر مہاراشٹر بھر کی نظریں لگی ہوئی ہیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com