اینٹی کرپشن بیورو کے زیراہتمام رشوت مخالف عوامی بیداری مہم ، عوام رشوت خور افسران کی شکایت کریں

اینٹی کرپشن بیورو کے زیراہتمام رشوت مخالف عوامی بیداری مہم ، عوام رشوت خور افسران کی شکایت کریں 


کرپشن کو مٹائیں نیا بھارت بنائیں، مالیگاؤں میں کرپشن فری سیمینار سے ڈی وائے ایس پی سنیل پاٹل کا خطاب 


مالیگاؤں : 29 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ)  ناسک ڈویژن اینٹی کرپشن بیورو کی جانب سے انسدار رشوت ستانی کی معلومات دینے اور عوام سے کرپشن فری نظام کو عام کرنے کے لیے ایک سیمینار کا انعقاد آج 29 اکتوبر بروز جمعہ کو اسکس ہال اے ٹی ٹی ہائی اسکول کے سامنے قدوائی روڈ پر منعقد کیا گیا۔

اس موقع پر ناسک اینٹی کرپشن بیورو کے ڈی وائے ایس پی سنیل پاٹل نے رشوت کی روک تھام کے بارے میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ 26 اکتوبر سے لیکر 1 نومبر تک رشوت مخالف عوامی بیداری مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس تناظر میں موصوف نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر سرکاری نیم سرکاری افسران میں سے کوئی بھی سرکاری ملازمین اپنے قانونی کام کو انجام دینے کے بدلے میں کسی بھی طرح کی رقم، رشوت یا کسی دوسری شکل میں پیسوں کا مطالبہ کرتا ہے تو یہ قانون کی خلاف ورزی ہوگی جس کے  گنہگار لینے والے کے ساتھ ساتھ دینے والے بھی ہونگے ۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ رشوت خوری کو روکنے کا کام صرف اینٹی کرپشن بیورو کا ہی نہیں ہے بلکہ یہ عوام کی زمہ داری بھی ہے کہ وہ اینٹی کرپشن بیورو کا ساتھ دیں اور کرپشن کو ختم کرکے ملک کو مضبوط بنائیں۔ایک سوال کے جواب میں ڈی وائے ایس سنیل پاٹل نے کہا کہ اگر عوام رشوت کی ورک تھام کے بارے میں خیال رکھتے ہیں تو عوام اینٹی کرپشن بیورو کے آفس میں اپنی شکایت درج کرواسکتے ہیں۔ جس کے لیے اینٹی کرپشن بیورو کا ٹول فری نمبر 1064 واٹس اپ نمبر کے ساتھ  موبائل ایپ  acbmaharashtra.net  بھی عوامی شکایتیں کیلئے جاری کردیا گیا ہے۔ اس پروگرام میں اینٹی کرپشن بیورو کے سندیپ سر سمیت دیگر ذمہ داران موجود تھے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے