مسلم ریزرویشن کی شروعات مالیگاؤں سے پیدل مارچ لیکر آصف شیخ نے کی ہے ہم وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کر مثبت فیصلہ لینگے :جینت پاٹل
شیخ اکرم عرف اجو لہسن والا مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی یوا صدر اور انصاری عاصم نوید اور منموہن شیواڑے کارگزار صدر منتخب
راشٹروادی بھون ممبئی میں صوبائی صدر جینت پاٹل کے ہاتھوں اعجاز عمر، شاہد ریشم والا اور شکیل شاہ سمیت نومنتخب یوا صدور کا استقبال
ممبئی : 10 اگست (پریس ریلیز)ہم راشٹروادی کانگریس پارٹی مہاراشٹر مہا وکاس اگھاڑی سرکار کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کرتے ہوئے مسلم ریزرویشن کے متعلق بات چیت کریں گے کیونکہ مسلم ریزرویشن کی شروعات مالیگاؤں سے پیدل مارچ لیکر آصف شیخ نے کی ہے اور انہوں نے ہم سے مطالبہ بھی کیا ہے اسی ضمن میں ہم وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کر ریزرویشن پر مثبت فیصلہ لیں گے۔مالیگاؤں میں آصف شیخ ایم ایل اے نہیں ہیں لیکن ایم ایل اے سے زیادہ کام کریں گے ۔اور آئندہ کا اہم ایل اے آصف شیخ کو ہی بنایا جانا چاہئے ۔اسی طرح انہوں نے کہا کہ کسی بھی صورت میں مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن چناؤ میں این سی پی کو اکثریت دی جائے۔اسطرح کا اظہار خیال راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر جینت پاٹل نے راشٹروادی بھون ممبئی میں یوتھ صدارت کے اعلان پر منعقدہ تقریب سے کیا ۔موصوف نے کہا کہ مالیگاؤں شہر کی ترقی کیلئے، پاورلوم صنعت کے مسائل اور دیگر تمام مسائل کے حل کیلئے ہم شرد پوار صاحب کو مالیگاؤں لیکر آئیں گے ایسا مشورہ چل رہا ہے ۔ہم تھوڑا رک کر 25 اگست کے بعد سے ہم مالیگاؤں میں الگ سے ایک ملاقات رکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ورکنگ کمیٹی کے ممبران سے ملاقات کرنے مالیگاؤں کا دورہ بھی جینت پاٹل کریں گے ۔اس پروگرام میں یوتھ ونگ کے ریاستی صدر محبوب شیخ نے کہا کہ ہمیں ایم آئی ایم سوری بی جے پی سے لڑنا ہے ۔آج مہاراشٹر میں اقلیتوں کی حفاظت کرنے والے صرف شردپوار ہی ہیں. انہوں نے کہا کہ تین طلاق اور سی اے اے اور این آر سی کے خلاف بولنے والے پہلے شخص شردپوار ہی تھے ۔یہاں شیخ آصف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی منافرت پھیلانے والی ملک میں صرف دو پارٹیاں ہیں ان میں ایک ایم آئی ایم ہیں اور ایک بی جے پی ۔شیخ آصف اور جینت پاٹل و محبوب شیخ نے نومنتخب یوا صدور کا استقبال کیا اور انہیں مستقبل میں نیک خواہشات پیش کی ۔تفصیلات کے مطابق مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے یوا صدر کیلئے گزشتہ روز آن لائن فارم پر کرتے ہوئے انٹرویو کا مرحلہ پورا کیا گیا ۔انٹرویو میں کامیاب ہونے والے شیخ اکرم شیخ عارف عرف اجو لہسن والا کو مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی یوتھ صدر منتخب کیا گیا ہے وہیں یوتھ ونگ کارگزار صدر کیلئے انصاری عاصم نویدعبدالطیف عرف راکی اور منموہن شیواڑے کو نامزد کیا گیا ہے ۔اس پروگرام میں سلیم رضوی کو مہاراشٹر پردیش راشٹروادی کانگریس پارٹی اسٹیٹ باڈی میں شامل کرنے کا سفارشی مکتوب آصف شیخ رشید نے ریاستی صدر جینت پاٹل سے کیا اور انکا استقبال بھی کیا گیا ۔یہاں مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے نو منتخب ورکنگ صدور اعجاز عمر، شاہد ریشم والا، شکیل شاہ اور اقلیتی سیل کے شہری صدر ندیم انصاری پھنی والا عبدالمنان بیگ کا راشٹروادی بھون ممبئی میں صوبائی صدر جینت پاٹل کے ہاتھوں استقبال کیا گیا ۔ اس موقع پر مہاراشٹر پردیش راشٹروادی پارٹی کے ریاستی صدر جینت پاٹل ،یوا صدر محبوب شیخ ریاستی سیکرٹری گھرجے صاحب، شکیل جانی بیگ سمیت مالیگاؤں سے تشریف لائے سو سے زائد نوجوان افراد راشٹروادی بھون پر موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com