جاوید خان این سی پی بیوپاری سیل کے شہری صدر نامزد ، شیخ آصف کے ہاتھوں استقبال

جاوید خان این سی پی بیوپاری سیل کے شہری صدر نامزد ، شیخ آصف کے ہاتھوں استقبال


مالیگاؤں : 3 جولائی (پریس ریلیز) راشٹروادی کانگریس پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے شہری سطح پر مختلف شعبہ میں عوامی و فلاحی خدمات کرنے والے نوجوانوں کو ذمہ داری اور عہدوں کی تقسیم کا مرحلہ جاری ہے ۔اسی مناسبت سے گزشتہ روز اقلیتی سیل ۔سیوا دل کے صدر اور ایگزیکٹو صدور کے ناموں کا اعلان کیا گیا ۔اسی سلسلے میں جمعہ کو ریاستی این سی پی بیوپاری و انڈسٹریل سیل کے صدر دھنراج راما جی کھسے نے مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی بیوپاری سیل کے عہدہ صدارت کیلئے جاوید خان حمید خان کو نامزد کرنے کا مکتوب جاری کیا ۔اس موقع پر راشٹروادی بھون پر شیخ آصف نے جاوید خان کو  بیوپاری سیل کی عہدہ صدارت کا لیٹر تفویض کر مبارکباد پیش کی اور انکا استقبال کیا ۔اس موقع پر راشٹروادی کانگریس پارٹی کے رابطہ کار شکیل جانی بیگ، ریاض علی،شفیق باکسر ۔ندیم انصاری وغیرہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔این سی پی کے مقامی صدر شیخ آصف نے کہا کہ ابھی بھی کئی شعبوں میں ذمہ داریاں تقسیم کرنے کا کام جاری ہے اور آنے والے دنوں میں پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے شردپوار کہ قیادت میں رابطہ وزیر چھگن بھجبل کی سرپرستی میں مالیگاؤں سمیت ناسک ضلع میں شیخ آصف کی رہنمائی میں جدوجہد کی جارہی ہیں ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے تمام مسائل کیلئے راشٹروادی کانگریس پارٹی آفس سے رابطہ بڑھاتے ہوئے اپنے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں اور پارٹی کو مضبوط کریں ۔یہاں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے سینکڑوں ورکروں نے اپنی شرکت درج کرتے ہوئے سیاسی بیداری کا ثبوت پیش کیا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے