موجودہ ایم ایل اے ہر محاذ پر ناکام، میں بنکروں کی نمائندگی کرنے تیار ہوں لیکن شرط لازمی
میں نے بنکروں اور مزدوروں کے معاملے میں دخل اندازی نہیں کی ، مجھے بدنام نہ کریں ورنہ بات نکلے گی تو دور تلک جائے گی.....
موسلا دھار بارش کے باوجود آصف شیخ رشید کو سیلانی چوک غریب نواز گارڈن میں عظیم الشان استقبالیہ
مالیگاؤں :27 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ )بنکر بھائیوں کو لگتا ہے کہ صنعت پر چھائی مندی اور صنعتی مسائل کو حل کرنے کیلئے میں نمائندگی کروں گا تو انہیں چل کر میرے پاس آنا ہوگا تب میں سوچوں گا۔ بہرحال میں بنکر نہیں ہوں لیکن بنکر بھائیوں کی نمائندگی کروں گا۔ آج بنکر تنظیموں کو یہ احساس ہوچکا ہے کہ موجودہ ایم ایل اے نمائندگی کے قابل نہیں رہا اور اس کا ثبوت خود یوسف الیاس ہیں۔اس طرح کے جملوں کا اظہار کل سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے سیلانی چوک غریب نواز گارڈن میں ایک استقبالیہ پروگرام کے دوران کیا۔ سنجری گروپ کی جانب سے راشٹروادی کی صدارت ملنے پر آصف شیخ کو استقبالیہ دیا گیا۔ یہاں آصف شیخ رشید نے اپنی بات شروع کرتے ہوئے کہا کہ بات نکلے گی تو بہت دور تک جائے گی لیکن انہوں نے مختصراً خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے نہ ہی مزدوروں اور نہ ہی بنکروں کیلئے موجودہ حالات میں کوئی بیان دیا ہے اور نہ ان سے میرا کوئی رابطہ رہا، صرف مجھے بدنام کرنے کیلئے آج تمام طاقتیں ایک ہوبیٹھی ہیں ۔ میں نے نہ تو کسی کا کچھ بگاڑا ہے اور نہ میں کسی معاملے میں خود سے بولتا ہوں۔ آج کارپوریشن کا الیکشن قریب آرہا ہے اور میرے مقابلے کیلئے سب کو ایکساتھ ہونا پڑ رہا ہے۔ جو کبھی راشٹروادی سے جڑے تھے، آج وہ راشٹروادی کو مسلم دشمن پارٹی بتارہے ہیں۔ بنکروں کے مسائل کے حل کیلئے میں تیار ہوں لیکن بنکروں کو خود چل کر آنا ہوگا تب میں سوچوں گا۔ چاہے وہ بنکروں کے مسائل ہوں، چاہے مزدوروں کے مسائل ہوں۔ آج یہ بات طے ہوچکی ہے کہ کوئی نمائندگی کے لائق ہے تو وہ آصف شیخ رشید ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com