پاورلوم صنعت کے مسائل پر وزیر زراعت دادا بھوسے حکومتی سطح پر میٹنگ کا انعقاد کریں گے
پاور لوم تنظیموں کی جہد مسلسل، بند کے چھ روز مکمل، بنکروں کی مہا وکاس اگھاڑی سرکار کے وزیر سے ملاقات
مالیگاؤں : 27 جون (پریس ریلیز / بیباک نیوز اپڈیٹ) آج بروز اتوار شہر مالیگاؤں کی مشترکہ تنظیموں کے ذمہ داران اور رضاکاران نے آؤٹر کے ایم ایل اے اور مہا وکاس اگھاڑی سرکار میں وزیر دادا جی بھوسے صاحب سے ملاقات کی اور گذشتہ روز ممبئی میں وزیر ٹیکسٹائل اسلم شیخ صاحب کے ساتھ ہوئی ملاقات کے سلسلہ کو آگے بڑھانے میں مدد کی جائے ایسی گذارش کی گئی وفد نے دوران ملاقات دادا جی بھوسے صاحب کو بتایا کہ پاور لوم پر کپڑا بنانے کے لئے جو سوت لگتا ہے وہ ہندوستان میں ہی تیار ہوتا ہے جو کہ یہاں کے پاور لوم ادیوگ کے لئے کافی ہے لیکن مشکل یہ ہے کہ سوت کو پڑوسی ملک بنگلہ دیش ایکسپورٹ کر دیا جاتا ہے اور بنگلہ دیش کا تیار کپڑا ہمارے ملک میں فروخت ہونے کے لئے آتا ہے جو ملک میں تیار ہونے والے کپڑے سے سستا ہوتا ہے بنگلہ دیش میں لیبر سستا ہے پاور بجلی سستی ہے اور وہاں کی حکومت پاور لوم ادیوگ کو بڑھاوا دینے میں ہیش ہیش ہے جبکہ ہمارا کپڑا مہنگا ہونے کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے ملک کا سوت ایکسپورٹ ہو رہا ہے لیبر مہنگا ہے بجلی مہنگی ہے پہلے چائنا سے سوت ہمارے یہاں آتا تھا جو اب بند ہے ہمیں لوکل میں مہنگا سوت لینا پڑتا ہے جس کی وجہ سے کپڑا مہنگا تیار ہوتا ہے عالمی مارکیٹ میں ہمارے ملک کا کپڑا مقابلہ نہیں کر پا رہا اوہر سے چین اور بنگلہ دیش سے کپڑا امپورٹ ہو رہا ہے بجلی سبسڈی کے لئے آن لائن رجسٹریشن کی شرط پوری کرنا بنکروں کے لئے ممکن نہیں کرونا مہاماری سے جوجھ رہی صنعت کی اگر یہی صورت حال رہی تو آنے والے دنوں میں ملک کی پاور لوم ادیوگ تباہ و برباد ہو جائے گا حکومت کو یہ سمجھنا چاہیے کہ پاور لوم ادیوگ دیش میں زراعت کے بعد سب سے زیادہ روزگار دینے والا شعبہ ہے۔
دادا جی بھوسے نے وفد کی تمام باتوں کو غور سے سننے کے بعد کہا کہ آپ لوگ اپنی تمام مشکلات اور حکومت سے کیا مدد چاہیئے وہ لکھ کر دیجیے میں جلد از جلد حکومتی سطح پر ایک میٹنگ لگوانے کی کوشش کرتا ہوں اور پاور لوم صنعت کے لئے مجھ سے جو بھی بن پڑے گا میں ضرور مدد کرونگا۔
اس وفد میں یوسف الیاس، ساجد انصاری ،شبیر ڈیگ والا، رئیس ماسٹر ،حشمت انصاری ، کے ڈی مہاجن اور مالیگاؤں و دیانہ کے ہندو مسلم سرکردہ بنکروں نے بھی شرکت کی ۔اسطرح کی تفصیلات آل مالیگاؤں پاورلوم ایسوسی ایشن نے دی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com