مساجد کو سجدوں سے آباد رکھیں اور علم دین حاصل کریں، جامع مسجد تاج العلماء کے افتتاح پر حضور محدّثِ کبیر اور علمائے کرام کا خطاب ‏

مساجد کو سجدوں سے آباد رکھیں اور علم دین حاصل کریں

جامع مسجد تاج العلماء کے افتتاح پر حضور محدّثِ کبیر اور علمائے کرام کا خطاب

نوتعمیر عالی شان و کشادہ مسجد کے افتتاح پر تاریخ ساز کانفرنس کا انعقاد

مالیگاؤں:28 جون (پریس ریلیز) دین کی خدمت کیلئے علم حاصل کرو؛ بے نیازی سے مقدر کا مال گھٹے گا نہیں. لالچ سے بڑھے گا نہیں؛ رزق! رزاق عطا فرماتا ہے- مسجد کو بدعقیدوں سے بچائیں- یہی اس کا حق ہے. اس طرح کا اظہارِ خیال حضور محدث کبیر علامہ ضیاء المصطفٰی اعظمی صاحب (بانی جامعہ امجدیہ گھوسی؛ نائب قاضی القضاۃ فی الہند) نے 24 جون جمعرات کی شب جامع مسجد تاج العلماء کی افتتاحی بزم میں فرمایا-
اسی وقت حضور محدث کبیر نے بحیثیت قاضی مالیگاؤں شہر کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے نائب قاضی کےلیے مفتی نعیم رضا مصباحی اور علّامہ احمد رضا ازہری کا تقرّر فرمایا. قاضیِ اہلسنّت مالیگاؤں مفتی واجد علی یارعلوی کے نائب کے طور پر دونوں علماء خدمت انجام دیں گے.جامعہ حنفیہ سنیہ سے متصل فن تعمیر کا نمونہ عالی شان جامع مسجد تاج العلماء کی تعمیر سنی جمعیۃ العلماء کے ذریعے ہوئی؛ جس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر آپ نے نصیحت میں فرمایا کہ: اپنی مساجد کو گمراہوں سے بچائیں اور سجدوں سے آباد کریں- ازیں قبل مفتی اختر حسین قادری علیمی نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ: ایک انجمن کا نام ہے حضور محدث کبیر- عالمِ اسلام کی عبقری شخصیت کو اس عظیم مسجد تاج العلماء کے افتتاح کے موقع پر مدعو کرنا ہمارے لیے سعادت کی بات ہے.
  حضور تاج العلماء کی فکر و بصیرت پر علّامہ وقار احمد عزیزی نے بیان کیا- فرمایا کہ تاج العلماء مولانا سید اولاد رسول محمد میاں مارہروی علیہ الرحمہ نے مسلمانان ہند کی قیادت کا فریضہ انجام دیا- آپ نے اعلیٰ حضرت کے افکار و مسلک کی ترجمانی فرمائی- حضور محدث کبیر کے حوالے سے فرمایا کہ: درسگاہی بزم میں صدرالشریعہ و حافظ ملت کا فیضانِ علم و فضل حضور محدث کبیر کے ذریعے تقسیم ہو رہا.
  مفتی شاہد رضا امجدی نے تعمیرِ مسجد کی فضیلت اور مساجد کی اسلامی شوکت پر جامع انداز میں روشنی ڈالی، فرمایا کہ مسجد کو خوبصورت بنانا اور نقش و نگار سے آراستہ کرنا سیّدنا عثمانِ غنی رضی اللّٰہ عنہ کی سنّت ہے.
  مفتی ابویوسف ازہری قادری نے کہا کہ: اپنی نو تعمیر مسجد کا نام اللہ کے ایک ولی حضور تاج العلماء کے نام پر رکھا جو اس بات کا اشارہ ہے کہ ہم نے اپنے بزرگوں کا دامن تھام کر رکھا ہے؛ مسجد کو آباد بھی کرنا ہے اور ایمان برباد کرنے والوں سے مسجد کو بچانا بھی ہے تا کہ بزرگانِ دین کا فیضان عام و تام ہو.... تاج الشریعہ کا تصلبِ دین کوئی چھپی بات نہیں؛ ہم سب کے لیے یہ مشعلِ راہ ہے- آپ نے اتحاد سے متعلق توضیح کی کہ حق و باطل کے درمیان اتحاد نہیں ہو سکتا- اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلیں- اپنے ایمان کی حفاظت کی کوشش کریں.
  شہزادۂ غوث اعظم حضرت سید عبدالقادر جیلانی میاں نے جامع و پُر مغز دعا فرمائی. اس موقع پر مفتی محمد نعیم رضا مصباحی نے منظوم خراج عقیدت پیش کیا- نظامت کے فرائض علّامہ احمد رضا ازہری نے انجام دیے-
  نمازِ مغرب سے مسجد کا افتتاح عمل میں آیا؛ امامت حضور محدث کبیر نے فرمائی- پہلی اذان قاری ہارون رضوی نے کہی جس کا ارتعاش دور تک محسوس کیا گیا- اس پروگرام میں مالیگاؤں کے علاوہ اطراف و جوانب کے درجنوں مقامات سے علمائے کرام، اہلسنّت کے وفود اور قافلوں نے شرکت کی- اخیر میں نیاز صدرالشریعہ و تاج الشریعہ سے شرکا نے استفادہ کیا- وسیع و کشادہ اور پرشکوہ جامع مسجد تاج العلماء شرکا سے مکمل طور پر پُر ہو چکی تھی.مجمع اس قدر تھا کہ چند خصوصی مہمانانِ کرام اندر آنے سے قاصر رہے. اکابر کی موجودگی سے ماحول ایمان افروز تھا؛ اور بہاریں سایہ فگن تھیں-اس عظیم الشّان تاریخ ساز کانفرنس کے نقوش ہمیشہ دلوں پر نقش رہیں گے. اہم شرکا میں شہر کی تمام سنی تنظیموں کے نمائندگان کے علاوہ بالخصوص مفتی واجد علی یارعلوی،مفتی عرفان رضا مصباحی،مولانا مدثر حسین ازہری، مولانا نورالحسن مصباحی، مولانا عبیداللہ خان مصباحی،مفتی مبارک مصباحی، مولانا ذوالفقار رضا، مولانا عبداللّٰہ رضوی،قاری عبدالمجید،حافظ شاہد،حافظ سراج،حافظ مختار،حافظ فراز،حافظ حفیظ اللّٰہ،حافظ نوید رضا،حافظ مزمّل،حافظ اعجاز،حافظ جعفر،مولانا سلمان،حافظ مزمّل،مولانا اشفاق،حافظ عبدالوکیل،حافظ راشد،حافظ فیض، حافظ عبداللّٰہ،حافظ مجاہد،حافظ اظہار،حافظ معاذ،حافظ حمّاد رضا،حافظ شہزاد،حافظ شاہد کاملی اور دیگر کثیر تعداد میں علمائے کرام و ائمّہ مساجد شریک تھے- جب کہ سرکردہ شخصیات میں حاجی عبدالمصطفیٰ کُڑیا(ممبئی)،حاجی یعقوب میمن(ممبئی)،حاجی امین بھائی (گونڈل)الحاج قاری زین العابدین،ڈاکٹر رئیس رضوی،حاجی سلیم غازیانی،حاجی شریف میمن،حاجی آصف موٹلانی،حاجی یوسف میمن(مشین)،حاجی حبیب سیٹھ،حاجی عبدالرّؤف تابانی،حاجی محمّد ابراہیم (منّا سائیکل)،حاجی عمران میمن،حاجی رفیق میمن،حاجی یونس میمن،میمن عبدالقادر کُڑیا،میمن حافظ ابراہیم،حاجی اسماعیل میمن،حاجی عبدالرّؤف تابانی،سیّد امتیاز رضوی (دھولیہ)،سیّد تبسّم علی (دھولیہ)،مولانا جنید(دھرن گاؤں)،مولانا محمود (آکولہ)،حافظ جاوید (اورنگ آباد)،مولانا سیّد احمد(چالیسگاؤں)،حاجی عبدالعزیز کھتری(اورنگ آباد)فیروز خان (پاچورہ)،منصور خان (دھولیہ) کے اسماء شامل ہیں- انتظامی امور آل انڈیا سنی جمعیۃ العلماء کے ذمہ داران قاری ہارون رضوی،عامر غازیانی،حاجی یوسف الیاس،ڈاکٹر حامد اقبال،عقیل رضوی،عرفان آمدانی،مرتضی رضوی،اسحاق رضوی،عرفان تمنّا،فاروق تابانی،حافظ فیروز رضوی،آمین میمن،حاجی یوسف رضوی کے ساتھ بالخصوص انجمن حضور مفتیِ اعظمِ ہند،ادارۂ سیّد آلِ مصطفیٰ،ادارۂ شیخ الاسلام و تاج الشّریعہ،نوجوانانِ اہلسنّت نندن نگر،مفتیِ اعظم فاؤنڈیشن کے اراکین نیز عارف رضوی، فیروز رضوی،محمّد علی رضوی،محسن رضوی،محمّد سعید رضا،مستفیض رضوی،حافظ عاطف رضا و دیگر محبّینِ جمعیت نے بخوبی انجام دیے. رپورٹ: شعبۂ نشر و اشاعت آل انڈیا سنی جمعیۃ العلماء مالیگاؤں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے