راشٹروادی لیڈیز ونگ تشکیل دینے مشاورتی میٹنگ کا انعقاد ،خواتین کے مسائل اور حل کیلئے شہر بھر میں رابطہ بڑھانے کا فیصلہ

راشٹروادی لیڈیز ونگ تشکیل دینے مشاورتی میٹنگ کا انعقاد ،خواتین کے مسائل اور حل کیلئے شہر بھر میں رابطہ بڑھانے  کا فیصلہ

مالیگاؤں : 3 جون (پریس ریلیز)راشٹروادی بھون کا افتتاح ہوجانے کے بعد سے سابق رکن اسمبلی و مالیگاﺅں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید عوامی رابطہ بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں ۔اس ضمن میں انہوں نے گزشتہ روز نوجوانوں سے ملاقات کی جو آج بھی جاری ہے اور آئندہ بھی جاری رکھی جائے گی ۔راشٹروادی کانگریس پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے شہری سطح پر خواتین کی ابتدائی میٹنگ کا انعقاد آصف شیخ کی صدارت میں کیا گیا ۔یہاں آصف شیخ نے خواتین سے جڑے طبی مسائل ، تعلیمی، معاشی مسائل، سلائی، کمپیوٹر کی تعلیم اور بیوہ خواتین کے مسائل کے ساتھ ساتھ  بنیادی مسائل کے حل کی رہنمائی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اور انہیں ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ شہر بھر سے لیڈیز ورکروں سے رابطہ بڑھاتے ہوئے راشٹروادی کانگریس پارٹی کو مضبوط کریں ۔انہوں نے کہا کہ یہ پہلی مشاورت میٹنگ رکھی گئی ہیں ۔عنقریب شہر بھر سے لیڈیز ورکروں کو جوڑ کر ایک بڑی میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا اور انکے مسائل کے حل اور سیاسی منصوبہ بندی پر لائحہ عمل تیار کیا جائے گا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے