دن کے اوقات میں مرد و خواتین کے پر ہجوم مجمع کیساتھ گلشیر نگر فائٹر کمیٹی کی غنڈہ عناصر اور نشہ آور اشیاء کے خلاف کامیاب میٹنگ ‏


دن کے اوقات میں مرد و خواتین کے پر ہجوم مجمع کیساتھ گلشیر نگر فائٹر کمیٹی کی غنڈہ عناصر اور نشہ آور اشیاء کے خلاف کامیاب میٹنگ

کتا گولی، کٹر مار کی خیر نہیں، میں اُن کا پیچھا اُٹھا لی ہو : ڈی وائی ایس پی لتا میڈم

گلشیر نگر والوں کو ڈرنے کی ضرورت نہیں، آپ لوگ ہمت سے مقابلہ کریں ہم ہر لمحہ آپکے ساتھ ہیں : شان ہند

مالیگاؤں: 26 جون2021، بروز سنیچر: گرووار وارڈ جو شہر کی سیاست کے ساتھ ساتھ سماجی کام و عوامی تحریک کیلئے مالیگاؤں میں اپنا ایک الگ مقام رکھتا ہے لیکن گذشتہ کچھ سالوں سے غنڈہ عناصر گلشیر نگر کی پہچان کو داغدار کرنے کیلئے سرگرم ہیں. ان غنڈہ عناصر کی وجہ سے گلشیر نگر کی عوام حد درجہ پریشان ہیں. کتا گولی کی سرے عام فروختگی سے بالغ و نابالغ نوجوان اس لت میں مبتلا ہورہے ہیں، جس کا اثر یہ سامنے آرہا ہے کہ نشے میں دھت نوجوانوں کے ذریعے لوٹ مار، غنڈہ گردی، مار دھاڑ، چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے. رات کے وقت میں عوام اکیلے کہیں جانے سے ڈرتے ہیں کیونکہ بدمعاش قسم کے نوجوان کٹر بتا کر لوٹ مار کرتے ہیں. ان سب پریشانیوں سے عاجز گلشیر نگر کے سرکردہ افراد نے برائیوں کے خاتمے کیلئے 11 جون بروز جمعہ کو ساتھی مستقیم ڈگنیٹی کی سرپرستی میں گلشیر نگر فائٹر کمیٹی تشکیل دی. کمیٹی کی تشکیل کے بعد ذمہ داران نے اپنی شکایت میونسپل کارپوریشن اپوزیشن لیڈر شان ہند نہال احمد  اور شہر DYSP لتا دھونڈے سے کی. ساتھ ہی یہ مطالبہ کیا گیا کہ گلشیر نگر کو آزاد نگر پولس اسٹیشن کی حدود میں شامل کیا جائے جس سے کرائم کرنے والوں پر شکنجہ کَسا جاسکے.
             آج بروز سنیچر دوپہر 3 بجے گلشیر نگر مسجد عمر یوسف کے پاس عوامی بیداری میٹنگ رکھی گئی جس میں بڑی تعداد میں سماج دشمن عناصر سے پریشان مرد و خواتین نے شرکت کی. آج کی میٹنگ میں شہر DYSP لتا دھونڈے، اپوزیشن لیڈر شان ہند نہال احمد صاحبہ اور ساتھی مستقیم ڈگنیٹی نے خصوصی شرکت کی. عبدالمجید سیٹھ صاحب کی صدارت میں چلنے والی میٹنگ سے ساتھی مستقیم ڈگنیٹی خطاب کرتے ہوئے عوام کو حوصلہ دیا کہ غنڈہ عناصر جن کی تعداد چند افراد پر مشتمل ہوتی ہے آپ کو ان سے ڈرنا نہیں ہے ان کے مقابلے کیلئے گلشیر نگر فائٹر کمیٹی بنائی گئی ہے آپ سب لوگ اکٹھا آگئے تو یہ کتا گولی والے جو دوا کھاتے اور ہوا سے چلتے ان کو بھاگنے کیلئے جگہ نہیں ملے گی، اگر کوئی غنڈہ تین پانچ کرتا ہو تو اُس کے کان کے نیچے بجا دو ہم آپ لوگوں کے ساتھ ہیں. میٹنگ میں آئرن لیڈی اپوزیشن لیڈر شان ہند نہال احمد  نے اپنی تقریر میں کہا کہ میلا ڈپو کا نام تبدیل کرکے گلشیر نگر نام رکھے والے بہادر لوگوں آپ کو ڈر و دہشت میں زندگی گذارنے کی ضرورت نہیں ہے. آؤ آگے بڑھو اور مقابلہ کرو ہم ہر لمحہ آپ کے ساتھ ہیں. میٹنگ میں موجود افراد میں حوصلہ و جوش و خروش آگیا اور شکیل کیسٹ والے سمیت کئی لوگوں نے اپنی پریشانی و شکایت سے DYSP میڈم، شان ہند میڈم کے گوش گذار کی. تمام لوگوں کی شکایت سننے کے بعد شہر DYSP لتا میڈم نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ان کتا گولی کھانے، بیچنے والوں، کٹر مار کر لوٹ مار کرنے والوں کا پیچھا اٹھا لی ہوں... اب ان کی خیر نہیں. اپ لوگ ان کے ڈر میں مت رہئے. ایسے لوگوں کی معلومات ہمیں دیں ہم ان سماج کے دشمنوں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈالیں گے. ڈی وائے ایس پی میڈم نے عوام سے گذارش کی کہ آپ لوگ اپنے بچوں کے مستقبل کی فکر کریں، آپ کے بچے کس کی سنگت میں رہتے ہیں اس کی نگرانی کریں. اپنے بچوں کو پولس محکمہ میں بھرتی کریں اور اس کیلئے آپ شان ہند میڈم کی اور میری مدد حاصل کر سکتے ہیں. عوام کو حوصلہ دیتے ہوئے اخیر میں لتا میڈم نے کہا کہ پولس محکمہ آپ لوگوں کے ساتھ ہے. میٹنگ کی نظامت ابواللیث انصاری نے انجام دی. 
          گلشیر نگر فائٹر کمیٹی کی جانب سے میٹنگ میں آئے ہوئے مرد و خواتین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے میٹنگ کے اختتام کا اعلان ہوا. آج کی بامقصد و پرہجوم میٹنگ میں اعجاز انصاری، شاہد مقادم، شکیل کیسٹ والا، شفیق مقادم، ایاز چاوڑے، رضوان ہلال ٹی، رفیق مقادم، آصف احمد، امتیاز قریشی، شیخ مختار، مشتاق احمد، حسینہ آپا، حمیدہ موسی خان، سعید احمد، مختار احمد، پپو بھائی، عارف حسین پاپا، عبدالرحمٰن انصاری، محمد وائر مین، سمیت سینکڑوں مرد و خواتین موجود تھے.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے