کانگریس صدر نانا پٹولے کا مالیگاؤں دورہ ملتوی ، مالیگاؤں شہر کیلئے خصوصی پروگرام جلد :شیخ رشید
مالیگاؤں : 25 جون (پریس ریلیز) مہاراشٹر پردیش کانگریس پارٹی کے صدر نانا پٹولے کا دورہ مالیگاؤں ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کردیا گیا ہے ۔اسطرح کی اطلاع مالیگاؤں شہر کانگریس پارٹی کے صدر شیخ رشید نے دی اور بتایا کہ مورخہ 26 جون بروز سنیچر کو مہاراشٹر پردیش کانگریس صدر نانا پٹولے کا دورہ مالیگاؤں ہونا طئے تھا لیکن یہ دورہ کسی وجہ سے ملتوی ہوگیا ہے ۔شیخ رشید نے پریس اعلامیہ میں کہا کہ کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے نے کہا کہ آئندہ وہ خود اور سابق وزیر اعلیٰ پرتھوی راج چوہان اور دیگر کا نیا ٹائم ٹیبل کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا جو آنے والے دنوں مالیگاؤں دورہ کریں گے ۔لہذا کانگریس پارٹی کے ہر چھوٹے بڑے ورکر اور ہمدرد و کارپوریٹرس اس بات کو نوٹ کریں کہ بروز سنیچر 26 جون کو ہونے والا نانا پٹولے کا دورہ ملتوی کردیا گیا ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com