شہر میں پانی سپلائی تاخیر سے کیوں؟کارپوریشن انتظامیہ اور جنتادل سیکولر کے مابین میٹنگ کا انعقاد ،کئی حیرت انگیز انکشافات ہوئے

شہر میں پانی سپلائی تاخیر سے کیوں؟کارپوریشن انتظامیہ اور جنتادل سیکولر کے مابین میٹنگ کا انعقاد ،کئی حیرت انگیز انکشافات ہوئے


مالیگاؤں 27 مئی (پریس ریلیز) آج شام 4 بجے اپوزیشن لیڈر شان ہند نہال احمد صاحبہ، جنتادل سیکولر کارپوریٹر مستقیم ڈگنیٹی، کارپوریٹر عبدالباقی راشن والا صاحبان کی میونسپل کارپوریشن پانی سپلائی آفیسران تریبھون، محمد صاحب سندیپ پاٹل کے ساتھ میٹنگ ہوئی جس کا اہم موضوع تھاکہ مالیگاؤں شہر میں آئے دن ایک گھنٹہ، دو گھنٹہ، چار چھ گھنٹہ تو کبھی 24 گھنٹہ پانی سپلائی کی تاخیر پر شان ہند صاحبہ نے پانی سپلائی آفیسر تریبھون سے جواب طلب کیا، جس پر کارپوریشن کی جانب سے گول مول جواب دیتے ہوئے کہا گیا کہ بجلی بند ہونے سے پمپنگ مشین میں ٹیکنیکل خرابی کے سبب ایسا ہوتا ہے، مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ بجلی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی بند ہونے پر آپ کیا کارروائی کئے جس پر آفیسران چُپی سادھے ہوئے تھے جس پر مستقیم ڈگنیٹی کافی برہم ہوئے اور کہا کہ اتنی بھاری رقم کارپوریشن بجلی سپلائی کے نام پر ادا کرتی ہے اور پمپنگ اسٹیشن پر بجلی بار بار بند ہونے پر آپ کی کوئی کارروائی نہیں؟ حیرت انگیز بات ہے کہ کارپوریشن آفیسران سمیت برسراقتدار بھی اس معاملے میں خاموش ہیں حتیٰ کہ برسراقتدار ٹھیکیداری کے کام میں برابر دلچسپی رکھتی ہے لیکن دہواڑ سب اسٹیشن سے پمپنگ اسٹیشن کیلئے سوپر ایکسپریس فیڈر کا پرستاؤ آج تک نہیں دیا گیا. مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ فوری طور پر دہواڑ سب اسٹیشن کو میونسپل کارپوریشن کی جانب سے پرستاؤ دیا جائے کہ پمپنگ اسٹیشن کو بجلی سپلائی سوپر ایکسپریس فیڈر سے سپلائی دی جائے.
               تلواڑہ ڈیم کو مچھلی پالن کیلئے دینے پر مستقیم ڈگنیٹی نے موجودہ احوال طلب کیا ساتھ ہی سخت انتباہ دیا کہ تلواڑہ ڈیم مالیگاؤں کی عوام کیلئے پانی کے استعمال کیلئے ہے اور اس کا استعمال کسی دوسرے کام کیلئے ہو ایسا ہم برداشت نہیں کرے گے.
               میٹنگ میں اپوزیشن لیڈر نے آفیسران سے پوچھا کہ تلواڑہ تالاب سے کتنا MLD پانی روزآنہ مالیگاؤں آتا ہے جس پر جواب ملا کے 15 سے 20 MLD  پانی روزانہ مالیگاؤں آتا ہے. شان ہند صاحبہ نے کہا کہ پانی کی تعداد بڑھاؤ تو کہا گیا کہ پائپ لائن کمزور ہے جس پر مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کے 25 - 30 MLD پانی کیلئے کوشش کی جائے جس پر یہ طئے ہوا کہ سنیچر 29 مئی کے بعد کسی دن کا وقت طئے کرنے کے بعد آپ لوگوں کی موجودگی میں 25 MLD پانی کیلئے ٹرائیل کیا جائے گا. اسی کے ساتھ مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ چنکاپور ڈیم سے مالیگاؤں کیلئے موجودہ 1400 MCFT کوٹے کو بڑھانے کیلئے کارپوریشن کی جانب سے مانگ کی جائے کہ کارپوریشن حدود میں 6 دیہاتوں کی شمولیت کیساتھ آبادی کا تناسب بڑھنے کی وجہ سے مالیگاؤں کیلئے سالانہ 2000 MCFT پانی کا کوٹہ ریزرویشن کیا جائے۔اسطرح کی پریس ریلیزسہیل عبدالکریم ترجمان جنتادل سیکولر نے جاری کی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے