کل جماعتی تنظیم کی مسلمانانِ شہر سے اپیل، نماز عیدالفطر اپنے اپنے محلوں میں اول وقت میں ہی اداکرلیں، عید گاہوں پر جانے کا اصرار نہ کریں

کل جماعتی تنظیم کی مسلمانانِ شہر سے اپیل، نماز عیدالفطر اپنے اپنے محلوں میں اول وقت میں ہی اداکرلیں، عید گاہوں پر جانے کا اصرار نہ کریں

(پریس نوٹ) 
آج مورخہ 11مٸی 2021 منگل رات گیارہ بجے دفتر جماعت اسلامی نیاپورہ میں شہر مالیگاٶں کل جماعتی تنظیم کی ایک اہم نشست حضرت مولانا عبدالحمیدازہری صاحب کی صدارت میں منعقد ہوٸ جس میں موجودہ حالات کے تناظر میں عیدگاہوں پر نمازعیدالفطر کے متعلق باہمی صلاح ومشورہ سے فیصلہ لیاگیا

موجودہ حالات میں کل جماعتی تنظیم اور ملی تنظیموں کی زبردست کوششوں اور دباٶ کے باوجود پولس انتظامیہ عیدگاہوں پر نماز عیدالفطر کی اداٸیگی کیلٸے کسی بھی طرح کی اجازت نہیں دے رہی ہے مالیگاٶں شہر کے امن وامان کو مدنظر رکھتے ہوۓ اور نقض امن کے خطرے سے بچنے کیلٸے کل جماعتی تنظیم نے اپنی میٹنگ میں متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ مسلمانان شہر اپنے اپنے محلوں میں تمام احتیاطی تدابیر (سوشل ڈسٹنس ماسک کا استعمال ) پر عمل کرتے ہوۓ نمازعید اول وقت میں ہی ادا کرلیں۔ شہر کے تمام ہی مکتبہ فکرکے اٸمہ مساجد سے درخواست ہیکہ اس پر عمل پیرا ہوں۔ 
نماز عید کا اعلان بھی مساجد سے نہ کریں بلکہ بورڈ لگادیں۔
اسی طرح عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ زیادہ بھیڑ بھاڑسے حتی الامکان بچیں اور عیدگاہوں کا رخ ہرگز ہرگز نہ کریں مالیگاٶں کی عوام خاص طور پر مسلم نوجوان پولس عملہ کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آٸیں۔ 
واضح ہوکہ شہر مالیگاٶں کل جماعتی تنظیم نے حالیہ فیصلہ ملک کی تمام ملی تنظیموں اور مسلم پرسنل لاء کی نماز عیدالفطر سے متعلق حالیہ ھدایات اور گاٸیڈ لاٸن کی روشنی میں موجودہ فیصلہ مسلمانان مالیگاٶں کیلٸے لیا ہے امید کہ مسلمانان شہر ان ھدایات پر عمل پیرا ہوں گے تاکہ امن وامان برقرار رہے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے