شیخ ثناءاللہ مدنی کا "آسان قرآن" اردو ترجمہ کا کامیاب اجراء
قرآن مجید کے پیغامات کو عام کرنے کے مقصد کے تحت آسان اردو ترجمہ کیا گیا : مترجم مولانا ثناء اللہ محمدی مدنی
مالیگاؤں: 13 اپریل (پریس ریلیز) ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں صوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر کی زیر سرپرستی اردو ترجمہ قرآن بنام "آسان قرآن" کا اجراء بروز پیر 12 اپریل 2021 کو بمقام مسجد مہا عبدالطیف الشایع (مسجد خلیل فیضی) عائشہ نگر میں عمل میں آیا.
آسان قرآن اردو ترجمہ کا اجراء مولانا ارشد مختار محمدی (صدر جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سوسائٹی, ممبئی) کے ہاتھوں ہوا.
اجراء کے بعد مولانا ارشد مختار حفظہ اللہ نے کہا کہ مسلمانوں کے سب سے بڑا زوال کا سبب یہ ہے کہ اس نے قرآن کو چھوڑ دیا ہے،مزید انہوں نے کہا کہ قرآن کو پڑھنے اور سمجھنے کے لئے تحریک چلادیں کے جس گھر میں قرآن نہ پڑھا جائے اس گھر میں کھانا نا بنائیں۔
قرآن کریم کا اردو زبان میں ترجمہ ملک کی مشہور و معروف شخصیت حافظ ثناء اللہ مدنی (مقرر, پیس ٹی وی اور آئی پلس چینل) نے مکمل کیا.
مترجم قرآن مولانا ثناء اللہ محمدی مدنی نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران اللہ نے توفیق دی اور قرآن کریم کے اردو زبان میں ترجمہ کرنے کی سعادت نصیب ہوئی. انھوں نے کہا کہ وہ اس آسان قرآن کو جامعہ محمدیہ منصورہ کیمپس کے بانی مرحوم مولانا مختار احمد ندوی کے نام منسوب کرتے ہیں. انھوں اس بات کا اقرار بھی کیا کہ قرآن مجید کا اردو ترجمہ کا مقصد قرآن کے پیغامات کو عام کرنا ہے نیز عام لوگوں تک آسان زبان میں پہنچانا ہے تاکہ لوگ اس سے استفادہ کریں.
اس موقع پر بطور مقررین خصوصی مولانا شفاء اللہ سلفی (البر فاؤنڈیشن ممبئی)صوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر کے امیرڈاکٹر سعید فیضی،مولانا نظام الدین محمدی،مولانا راحت اللہ فاروقی اور مولانا انصار زبیر محمدی نے اپنے گراں قدر تاثرات کا اظہار کیا.
اس پروگرام کا آغاز حافظ اسرارالمتین (امام مسجد مہا عبدالطیف الشایع) نے تلاوت قرآن سے کیا.
مولانا عطاء اللہ محمدی،آکوٹ نے نظامت کے فرائض کو بحسن وخوبی انجام دیا۔
تقریب اجراء پروگرام کے سرپرست شہر کے مشہور و معروف سرجن ڈاکٹر سعید احمد فیضی (امیر صوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر) مولانا ارشد مختار محمدی (صدر جامعہ محمدیہ منصورہ) مولانا انصار زبیر محمدی،مولانا راحت اللہ مدنی،مولانا ثناء اللہ میرٹھی،حافظ اشفاق محمدی، مولانا نظام الدین محمدی،مولانا عطاء اللہ محمدی،مولانا ہارون خان محمدی اور دیگر علماءکرام نے شرکت کی. اس تقریب اجراء کے نظم و نسق کی ذمہ داری ناظم دفتر حافظ اشفاق احمد محمدی نے بحسن و خوبی نبھائی۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com