مہاراشٹر کے کابینی وزیر چھگن بھجبل کورونا وائرس سے متاثر ‏

مہاراشٹر کے کابینی وزیر چھگن بھجبل کورونا وائرس سے متاثر 

ناسک ؛22 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر کے کابینی وزیر برائے رسد و خوراک چھگن بھجبل کورونا ٹیسٹ میں مثبت پائے گئے ہیں ۔اسطرح کی اطلاع انہوں نے خود ٹویٹ کر دی ہے ۔موصوف ناسک ضلع کے رابطہ وزیر اور مہاراشٹر کابینہ کے اہم وزیر ہیں ۔راشٹروادی کانگریس پارٹی کے نشان سے منتخب ہو کر ریاستی کابینی وزیر بنے ہیں اور گزشتہ سال کورونا کے باوجود موصوف نے مہاراشٹر بھر میں اپنی خدمات انجام دی ہیں ۔گزشتہ کل 21 فروری کو ناسک کے بھجبل فارم ہاؤس پر منعقدہ میٹنگ کے بعد چھگن بھجبل نے پورے ناسک ضلع میں رات کے کرفیو کا اعلان کیا تھا اور آج بھجبل نے ٹویٹ کر کہا کہ میری کورونا جانچ پازیٹو پائی گئی ہیں ۔اس لئے میرے رابطہ میں آنے والے تمام افراد اپنی جانچ کروالیں ۔میں جلد ہی صحتیاب ہوکر دوبارہ عوامی خدمات کا دائرہ وسیع کروں گا ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا سے محفوظ رہنے کیلئے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنا چاہئے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے