یکم مارچ سے شہر کے غیر رجسٹرڈ اسپتال، کلینک ،لیبارٹریز اور ڈینٹل اسپتالوں پر کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا : میونسپل کمشنر ترمبک دیپک کاسار
مالیگاؤں ؛23 فروری (نامہ نگار) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن مالیگاؤں کی حدود میں تمام پرائیویٹ میڈیکل پریکٹیشنرز، دواخانوں، کلینک ،اسپتال اور ڈے کیئر کو اس عوامی اپیل کے ذریعے مطلع کیا گیا ہے کہ کووڈ ۔19 کے دوران اسپتالوں / ڈسپنسریوں / کلینکس / ڈینٹل کلینک / لیبز / ڈے کیئر کی رجسٹریشن تجدید کرنے کی معیاد ختم کردی گئی تھی۔ نیز کووڈ کے دوران اندراج / تجدید کاری کی آخری تاریخ اپریل 2020 سے جولائی 2020 تک بڑھا دی گئی تھی۔ اس کے بعد مقامی اخبارات میں 30/07/2020 کو محکمہ صحت کے ذریعہ اندراج اور تجدید کاری کے لئے ایک عوامی اپیل شائع ہوئی۔ یہ ایک بہت سنگین معاملہ ہے اور بار بار نوٹس دینے کے باوجود میڈیکل پریکٹیشنرز جان بوجھ کر اندراج کرنے اور تجدید کرنے سے گریز کررہے ہیں۔ لہذا مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی حدود میں جاری تمام میڈیکل پریکٹیشنرز کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اگر انہوں نے اپنے اسپتال / ڈسپنسری / کلینک / ڈینٹل کلینک / لیب / ڈے کیئر سنٹر وغیرہ کو مطلوبہ اندراج ا ور تجدید نہیں کی ہیں تو وہ 28 فروری تک تجدید کرلیں ۔ بصورت دیگر یکم مارچ سے کریک ڈاؤن مہم پورے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے علاقے میں نافذ کی جائے گی۔میڈیکل پریکٹیشنرز جنہوں نے اپنے دواخانوں، کلینک وغیرہ کا اس مہم کے تحت اندراج اور تجدید نہیں کی ہے تو ایسے اسپتال / کلینک / ڈینٹل کلینک / لیب / ڈے کیئر پر قانونی کارروائی کرتے ہوئے انہیں سیل کردیا جائے گا اور اس سے متعلق پولس ایکشن لیا جائے گا۔ اور اسکے ذمہ دار وہ خود ہونگے ۔اسطرح کی پریس ریلیز مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر ترمبک دیپک کاسار نے آج 23 فروری کو جاری کی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com