کورونا الرٹ :! مہاراشٹر میں نائٹ کرفیو لگانے پر حکومت کا غور، ناگپور میں وجئے وٹڈی وار کی پریس کانفرنس
ناگپور:20 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹرا میں کورونا کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور معاشرتی فاصلے سمیت ماسک کے استعمال میں نظرانداز کرنے کے معاملے پر غور کرتے ہوئے مہاراشٹر حکومت ریاست میں نائٹ کرفیو نافذ کرنے پر غور کررہی ہے ۔اسطرح کا اظہار وزیر امداد و بحالی وجے وڈیٹیور نے کیا ۔ناگپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس کا اشارہ کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ شام 6 بجے سے صبح 9 بجے تک کرفیو کا نفاذ کیا جاسکتا ہے ۔جس کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ۔
ممبئی ، پونہ ، ناگپور ، اورنگ آباد اور ناسک میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ اگرچہ اس تعداد کو روکنے کے لئے کورونا روک تھام کے قوانین پر عمل کرنے کی ضرورت ہے ، شہری اس کو نظرانداز کرتے نظر آرہے ہیں۔ ریاستی حکومت فی الحال نائٹ کرفیو پر غور کررہی ہے۔ وڈٹیٹوار نے یہ بھی کہا کہ اگر اس پر مزید توجہ نہ دی گئی تو لاک ڈاؤن دوبارہ ہوسکتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر وڈیٹیور نے کہا کہ پوری ریاست میں نائٹ کرفیو نافذ کرنے کے بجائے انہوں نے ضلع کلکٹرز کو اختیارات دے دیئے ہیں کہ آیا اپنے اپنے اضلاع میں حالات کو دیکھتے ہوئے ضلع کلکٹر نائٹ کرفیو پر فیصلہ لے سکتے ہیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com